اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
سے اسی طرح پلاتے رہیں۔ حمل ٹھہرنے تک پاکی کے شروع میں دو تین مرتبہ مسلسل ہم بستری ہونی چاہیے۔ اور تعویذ اس وقت کھولا جائے جبکہ حمل دو مہینے کا ہوجائے۔2ظالم کو ہلاک، برباد کرنے کے واسطے : اگر ایک آب خورہ آب نارسیدہ (مٹی کا نیا پیالہ جس میں پانی نہ پہنچا ہو) کے تیرہ ٹکڑے کرکے ہر ایک ٹکڑے پر تبت یدا پوری سورت بغیر بسم اللہ کے ایک بار پڑھے اور ظالم کے گھر پر تمام ٹھیکریاں (ٹکڑے) ڈال دیں تو ظالم تباہ وبرباد ہوجائے گا۔ اس کو سنیچر یا بدھ کو کرے۔ اور اگر دوسرا اپنے اوپر کرے تو اس کے اتارنے کا بھی یہی طریقہ ہے۔تنیبہ : ناحق کسی کو پریشان اور برباد کرنے والا عند اللہ گناہ گار تو ہوگا ہی سخت خطرہ ہے کہ دنیا میں بھی وہ ہلاک اور بری طرح برباد ہو۔3ظالم اور دشمن سے حفاظت کے واسطے : جو شخص اس دعا کو ہمیشہ فجر کی فرض وسنت کے درمیان دس مرتبہ پڑھ لیا کرے۔ اور کاغذ پر لکھ کر اپنے بازو پر باندھ لے تو کوئی دشمن اس پر غالب نہ آئے گا۔ وہ دعا یہ ہے: سُبْحَانَ اللّٰہِ القَادِرِ القَاہِر القَوِیِّ الکَافِي۔ أَعُوذُ بِاللّٰہ مِن شَرِّ عَدُوِّ واَقْوٰی مِنْہُ إِنَّا کَفَیْنَاکَ الْمُسْتَہْزِئِیْنَ، اَللّٰہُمَّ رَبِّ إِنِّيْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ، وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَسَلَّم۔4خواب میں دیکھنے کا عمل، خاص قسم کا استخارہ : گیارہ سو مرتبہ الرحیم پڑھے۔پھر پانچ روپے کی شیرینی بچوں کو تقسیم کرے اور یہ نیت کرے کہ اس کا ثواب اولیاء اللہ کو پہنچے۔ بس اب اس کے عامل ہوگئے۔ ضرورت کے وقت ایک پرچے پر صرف الرحیم لکھ کر رات کو اپنے سر کے نیچے رکھے، خواب میں جو معاملہ دیکھنا ہوگا معلوم ہوجائے گا، مجرب ہے۔1مریض کا حال دریافت کرنا اور یہ تحقیق کرنا کہ آسیب ہے یا مرض یا سحر : یہ نقش جو ذیل میں لکھا ہے اس کو (مٹی کے کورے برتن میں کالی سیاہی سے) لکھ کر مریض کے سر پر سات مرتبہ اتارے پھر آگ میں ڈالے۔ اگر حرف سفید ہوں تو سحر ہے۔ اور اگر حروف سرخ ہوں تو آسیب وغیرہ ہے۔ اور اگر حروف غائب ہوجائیں تو آسیب پری ہے۔ اور اگر حروف سیاہ رہیں تو جسمانی مرض ہے۔ وہ نقش یہ ہے: ۱۱ ۳ ۸ ۵۱ ع ۹ ح ۴ ع ۱۲ ۱۱ ۴ ۳ 2میاں بیوی میں آپس میں محبت قائم کرنے اور خوشگوار تعلقات کے لیے : میاں بیوی میں باہم سلوک کرانے کے لیے یہ آیات لکھ کر دے یا دم کرکے کھلائے پلائے، ان شاء اللہ فوراً محبت ہوگی۔ مجرب ہے۔ جن صاحب سے اس کو نقل کیا ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے دھوکے سے پڑھوا کر کسی ناجائز موقع پر استعمال کیا،