اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ہیں ایسے نقش وتعویذ کا استعمال ناجائز ہے1۔ جیساکہ اکثر تعویذ لکھنے والوں کا آج کل یہی حال ہے کہ اس نقش کی حقیقت بھی معلوم نہیں ہوتی لیکن ویسے ہی کسی کی تقلید سے یا کسی کتاب وبیاض وغیرہ سے نقل کرکے لکھ دیتے ہیں۔ البتہ جو (عملیات ) منصوص ہیں (جیسے سورہ واقعہ کا پڑھنا یا حرز ابی دجانہ) وہ اس سے مستثنیٰ ہیں اگر چہ ان کے معنی معلوم نہ ہوں (تب بھی ان کا ستعمال جائز ہے)۔ اسی طرح کسی معتبر عالم بزرگ سے جو نقش منقول ہو جس کے بارے میں یقین ہو کہ وہ ناجائز نقش نہیں کرتے۔ ان کے بتلائے ہوئے بھی نقش استعمال کرنا جائز ہوگا۔ اگرچہ اس کے معنی معلوم نہ ہوں، واللہ اعلم۔مرتّبجس عمل اور تعویذ کے معنی خلافِ شرع ہوں ناجائز ہے جن عملیات وتعویذات کے معنی خلافِ شرع ہوں ان کا استعمال ناجائز ہے۔ ’’مشکوٰۃ شریف‘‘ کتاب الطّب میں حضرت عوف بن مالک الاشجعی ؓسے مروی ہے، فرماتے ہیں کہ ہم زمانۂ جاہلیت میں رقیۃ یعنی جھاڑ پھونک کرتے تھے۔ ہم نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا : یا رسول اللہ! اس کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: اعْرِضُوْا عَلَيَّ رُقَاکُمْ، لَابَأْسَ بِالرُّقَی مَا لَمْ یَکُنْ فِیْہِ شِرْکٌ۔ کہ اپنے عملیات (جھاڑ پھونک منتر) مجھ پر پیش کرو۔ جھاڑ پھونک میں کوئی حرج نہیں جب تک کہ اس میں شرک نہ ہو۔1 یہ حدیث اس مضمون میں صریح ہے۔ آج کل بہت لوگ اس میں بھی مبتلا ہیں۔ مثلاً (ایسے عملیات کرتے ہیں جن میں) کسی مخلوق کو نِدا ہوتی ہے خواہ پڑھنے میں یا لکھنے میں، جیسے بعض تعویذوں میں: أَجِبْ یَا جِبْرَائِیْلُ یَا مِیْکَائِیْلُ ہوتا ہے۔اور کسی عمل میں: یَا دَرْدَائِیْلُ یَا کَلْکَائِیْلُہوتا ہے۔اور بعض لوگ: یَا شَیْخ عَبْدُ الْقَادِرِ شَیْئًا لِلّٰہِکا ورد کرتے ہیں۔ یا مثلاً بعض تعویذوں میں گو نِدا ودعا نہیں ہوتی بلکہ کسی بزرگ کا توسل ہوتا ہے، یا ان کے نام کی نذر ونیاز ہوتی ہے (اور نذر ونیاز جائز بھی ہے) لیکن اس کے اثر مرتب ہونے میں ان بزرگوں کا دخل بھی سمجھتے ہیں۔ یہ سب شرعاً ممنوع اور باطل ہے۔ ایسے ہی عوارض کی وجہ سے حدیثوں میں آیا ہے کہ: إِنَّ الرُّقَی وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَۃَ شِرْکٌ۔ رَوَاہُ أَبُوْدَاوُد، کَذَا فِي ’’الْمِشْکَاۃِ‘‘ کِتَابُ الطِّبِّ۔ یعنی جھاڑ پھونک اور عملیات شرک ہیں۔ اس سے اسی قسم کے عملیات مراد ہیں۔ اسی طرح وبا اور ایسی ہی بیماری میں بھینٹ کے اعتقاد سے بکرا ذبح کرتے ہیں جو کہ شرک ہے۔2