اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
گیا ہے وہ ) مضطر (مجبور) نہ ہوجائے۔ دوسری قید یہ کہ حقوقِ غیر واجبہ کے لیے یہ تدبیر نہ کی جائے۔ اگر ایک قید بھی مرتفع ہوجائے گی (نہ پائی جائے گی) تو حرام ہوجائے گی۔1شوہر کو مسخر کرنے کے واسطے حیض کا خون یا اُلّو کا گوشت استعمال کرنا جائز نہیں : سوال نمبر ۵۰: اکثر عورتیں اپنے شوہروں کو قسم قسم کی غلیظ چیزیں کھانے پینے کے ساتھ شریک کرکے کھلاتی ہیں اور یقین کرتی ہیں کہ ان کا شوہر ان کے تابع وفرمانبردار ہوجائے اور کسی بات میں ان کے خلاف نہ کرے۔ وہ غلیظ چیزیں اس قسم کی ہوتی ہیں: حیض کا خون، اُلّو کا گوشت، گدھ کا گوشت وغیرہ۔ اس سلسلے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ بعض عاملوں سے جادو وزبان بندی وغیرہ بھی کراتی ہیں اس کا بھی کیا حکم ہے؟ الجواب : اولاً تو اس قسم کے عملیات گو فی نفسہٖ مباح طریقے سے ہوں شوہر کو مسخر (تابع ) کرنے کی غرض سے فقہا ممنوع فرماتے ہیں۔ خصوصاً اگر مباح بھی نہ ہو، مثلاً اشیائے محرمہ (حیض کا خون وغیرہ) کھلانا۔ لہٰذا یہ تو حرام در حرام ہوگا۔2 سوال نمبر ۵۸: اگر عورت اپنے مرد کو مسخر کرنے کے واسطے کوئی تدبیر آیاتِ قرآنی سے یا کسی دعا سے یا اور کسی طریقے سے کرے تو جائز ہے یا نہیں؟ الجواب: نہیں۔ البتہ دفعِ ظلم کے لیے جائز ہے۔3ناجائز تعلق، ناپاک محبت کے لیے عمل کرنا، دینا حرام ہے سوال نمبر ۲۹: ایک صاحب کو کسی لڑکے سے بہت گہرا تعلق ہوگیا تھا۔ وہ لڑکا وطن چلاگیا۔ اب وہ صاحب نہایت پریشان ، بے چین، بے قرار ہیں۔ دنیا اور دین کے کام سے بے کار ہورہے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں خودکشی کرلوں گا اور تعجب نہیں کہ ایسا کر بیٹھیں۔ ایسی حالت میں اس کے واپس آجانے کے لیے دعا وتعویذ اور عمل جائز ہے یا نہیں؟ اور وہ کہتے ہیںاور معتبر آدمی ہیں کہ میری نہایت پاک وصاف محبت ہے؟ الجواب: ایسی محبت میں باطنی خباثت ضرور ہوتی ہے اس لیے اس کی اعانت (اور ایسا تعویذ دینا) ناجائز ہے۔ ایک شخص کی مصلحت سے دوسرے شخص کو پریشان کرنا اور گھر سے بے گھر کرنا، اگر محبت پاک بھی مان لی جائے تب بھی ناجائز ہے۔ واقعی اگر پاک محبت ہے تو محب (یعنی محبت کرنے والے) کو چاہیے کہ محبوب کے پاس جائے نہ کہ محبوب کو بلائے۔ اگر یہ شخص اس بلا سے نجات کی کوشش کریں تو یہ زیادہ ضروری بات ہے۔ اگر وہ ایسا چاہیں تو مجھ سے خط وکتابت