اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
إلیٰ العداوۃ والبغضاء إلیٰ یوم البغضاء إلیٰ یوم القیامۃ ۲۔بغض میں مجرب ہے : سورۂ تبت بغیر بسم اللہ کے نمک وسرسوں اور دونوں کے بال لے کر (جن کے درمیان بغض وجدائی کرانا ہے) اکیس مرتبہ ہر چیز پر علیحدہ علیحدہ پڑھے۔ اور ہر بار دونوں کا نام لے جن میں عداوت کرانی ہے۔ جانی عداوت ہوجائے گی۔ ناجائز موقع پر نہ کریں ورنہ سخت خطرہ ہے کہ خود اس کے اور اس کے گھر والوں میں نااتفاقی نہ ہوجائے۔4 ۳۔برائے دشمنی : (جن کے درمیان دشمنی کراناہو ان) دونوں کے بال لے اور سات نبولے لے کر ہر ایک پر ایک بار سورۂ زلزال دونوں کے نام اور دونوں کے ماں باپ کے نام لے کر پڑھ کر آگ میں ڈالدے۔ ناجائز موقع میں دشمنی کرانے والا سخت گناہ گار ہوگا اور دنیا میں کسی مصیبت کا جلد شکار ہوگا۔1حمل قرار پانے کے لیے : بسم اللہ الرحمن الرحیم کے انیس حرفوں کو علیحدہ علیحدہ (یعنی اس طرح: ب، س، م، ل) ایک سو دس مرتبہ لکھ کر حیض (ماہواری) سے پاک ہونے غسل کرنے کے بعد عورت کے گلے میں لٹکایا جائے۔ اس طرح کہ پیٹ میں پڑا رہے اور اسی روز سورج ڈوبنے سے پہلے چینی کی طشتری پر سورۂ الحمد پوری سورت بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ لکھیں اور سورج طلوع ہونے سے پہلے پانی سے دھو کر عورت کو پلایا جائے۔ اور چالیس روز تک پابندی