اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ملازمت وغیرہ کے لیے : ملازمت وغیرہ کے لیے عشا کے بعد ’’یا لطیف‘‘ گیارہ سو بار پڑھیں۔ اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھ لیا کریں۔ جو بہتر ہوگا وہی ہوجائے گا۔4حزب البحر : حزب البحر اطمینانِ رزق اور مقہورِ اعدا کے لیے مجرب ہے۔5ترقی کے لیے : فرمایا: ’’یا لطیف‘‘ کی گیارہ تسبیح ترقی کے لیے مفید ہے۔ عشاء کے بعد پڑھی جائیں۔ اول آخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ۔6ادائیگیِ قرض کے لیے : ایک صاحب نے سوال کیا کہ میں قرض دار ہوں، دعا فرمادیجیے اور کچھ پڑھنے کو بتلادیجیے۔ فرمایا کہ ’’یَا مُغْنِي‘‘ عشا کی نماز کے بعد گیارہ سو بار پڑھا کرو۔ اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف۔ یہ عمل حضرت حاجی صاحب ؒ فرمایا کرتے تھے۔7ذہن کشادہ اور فہم میں ترقی ہونے کے لیے : ’’یَا عَلِیْمُ‘‘ ایک سو پچاس بار روز کسی وقت پڑھ لیا کیجیے، اس سے ذہن کشادہ اور فہم ترقی پذیر ہوگا۔8 قوتِ حافظہ کے لیے: پانچوں نماز کے بعد سر کے اوپر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار ’’یَا قَوِيُّ‘‘ پڑھنا حافظے کے لیے نافع ہے۔1ذہن کے لیے : ذہن کی درستگی کے لیے فرمایا کہ نماز کے بعد ’’یَا عَلِیْمُ‘‘ اکیس بار پڑھ لیا کریں۔2کلامِ پاک نہ بھولنے کے لیے : ایک طالب علم نے شکایت کی کلامِ پاک بھول جاتا ہوں۔ حضرت نے فرمایا ’’یَا عَلِیْمُ‘‘ ۱۵۰ بار فجر کی نماز کے بعد پڑھ کر قلب پر دم کرلیا کرو۔3قوتِ حافظہ کے لیے بہترین عمل : ایک صاحب نے عرض کیا کہ میرا ایک لڑکا ہے اس کو قوتِ حافظہ کی کمی کی شکایت ہے۔ فرمایا کہ ہمارے حضرت حاجی صاحب ؒ اس کے لیے یہ فرمایا کرتے تھے کہ صبح کے وقت روٹی پر الحمد شریف (پوری سورت) لکھ کر کھلایا جائے۔ قوتِ حافظہ کے لیے بہت مفید ہے۔ میں نے اس میں بجائے روٹی کے بسکٹ کی ترمیم کردی ہے کیوں کہ ملاست (یعنی بسکٹ کے چکنا) ہونے کی وجہ سے اس میں لکھنے میں سہولت ہوتی ہے۔اور فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب ؒ کم از کم چالیس روز کھانے کے لیے فرمایا کرتے تھے۔4امتحان میں کامیابی کے لیے : امتحان میں کامیابی کے لیے فرمایا: روزانہ ’’یَا عَلِیْمُ ‘‘ ۱۵۰ بار فجر کی نماز کے بعد پڑھ لیا کرو اور امتحان کے روز اس کی کثرت رکھو (یعنی خوب پڑھو)۔5سانپ سے حفاظت کے لیے : اگر یہ چاہیں کہ گھر سے سانپ چلا جائے تو {اِنَّہُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا} (طارق: ۱۵) اُرد پر پڑھ