اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وسیلہ ہی ہے تو صحابہ اور بھی تو ہیں ان کا نام کیوں نہیں آیا؟ یہ کسی شیعی کی تصنیف (من گھڑت ) ہے۔ ان کو اور حضراتِ صحابہ ؓ سے بغض ہے اس لیے ان کو چھوڑ دیا۔1حضرت علی ؓ کے نام کا تعویذ ایک اور بات بھی سمجھنے کے قابل ہے کہ شیعہ تو عام طور سے اور بہت سے سنی بھی ناد علي2 کا مضمون چاندی کے تعویذ پر نقش کراکر بچوں کے گلوں میں ڈالتے ہیں، تو یاد رکھو ناد علي کا مضمون بھی شرک ہے۔ اس کو چھوڑنا چاہیے اس لیے کہ وہ مضمون یہ ہے: نَادِ عَلِیًّا مَظْہَرَ الْعَجَائِبِ تَجِدْہُ عَوْنًا لَکَ فِي النَّوَائِبِ کُلُّ ہَمٍّ وَغَمٍّ سینجلی بِنُبُوَّتِکَ یَا مُحَمَّدُ وَبِوِلَایَتِکَ یَا عَلِيُّ یَا عَلِيُّ یَا عَلِيُّ علی کو پکارو جو مظہر العجائب ہے۔ وہ ہر مصیبت میں تمہاری مدد کرے گا۔ غم والم اے محمد! تمہاری نبوت سے اور اے علی! تمہاری ولایت سے ختم ہوجائے گا۔ بعضے سنّی بھی اسے بڑے شوق سے گلے میں ڈالتے ہیں سو یہ جائز نہیں ہے۔3فصل تعویذ لینے میں غلو بعض لوگ نہ دوا کریں نہ دعا کریں۔ بس جھاڑ پھونک، تعویذ گنڈے پر کفایت کرتے ہیں۔ سرسام، دورہ، بخار ہو، زکام ہو ہر بات کا تعویذ مانگتے ہیں۔ یاد رکھو! تعویذ کے دو درجے ہیں: ایک درجے میں تو اس پر اکتفا کرنے میں مضائقہ نہیں اور اکتفا سے مراد دوا نہ کرنا ہے، نہ کہ دعا نہ کرنا۔ اور وہ ایسے عوارض ہیں جن کی دوا سے تدبیر (علاج) نہ ہوسکے۔ اور اصل میں تعویذ ان ہی میں کیا جاتا ہے (جن کی دوا نہ ہو)۔ اور دوسرے درجے میں (جن کا علاج موجود ہو) دوا ضروری ہے۔ اور یوں اگر تمام امراض میں بھی (عمل وتعویذ) کرو تو خیر ناجائز تو نہیں اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کے نام میں برکت ہے۔ لیکن تعویذ کے ساتھ دوا بھی کرو۔ اب تو یہ خبط ہوگیا ہے کہ ہر بات کے لیے تعویذ کی درخواست کرتے ہیں۔