اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۱۔۵۔)بچہ زندہ نہ رہنا : اجوائن اور کالی مرچ آدھ آدھ پاؤ لے کر پیر کے دن کے دوپہر کے وقت چالیس بار سورۂ والشمس اس طرح پڑھے کہ ہر دفعہ کے ساتھ درود شریف بھی پڑھے۔ اور جب چالیس بار ہوجاوے پھر ایک دفعہ درود شریف پڑھے اور اجوائن اور کالی مرچ پر دم کرے۔ اور شروع حمل سے یا جب سے خیال ہوا ہو دودھ چھڑانے تک روز مرہ تھوڑا تھوڑا دونوں چیزوں سے کھا لیا کرے۔ ان شاء اللہ اولاد زندہ رہے گی۔ہمیشہ لڑکی ہونا : اس عورت کا خاوند یا کوئی دوسری عورت اس کے پیٹ پر انگلی سے کنڈل یعنی دائرہ ستر بار بنادے اور ہر بار میں ’’یَامَتِیْنُ‘‘ کہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ لڑکا پیدا ہوگا۔بچہ کو نظر لگ جانا، یا رونا، یا سونے میں ڈرنا، یا کمیڑہ وغیرہ ہوجانا : {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} تین تین بار پڑھ کر اس پر دم کرے اور یہ دعا لکھ کر گلے میں ڈال دے: أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَّعَیْنٍ لَّامَّۃٍ۔ ان شاء اللہ سب آفتوں سے حفاظت رہے گی۔چیچک : ایک نیلا گنڈا سات تار کا لے کر اس پر سورۂ الرحمن جو ستائیسویں پارے کے آدھے پر ہے پڑھے۔ اور جب یہ آیت آیا کرے {فَبِاَیِّ اٰلٓائِ} الآیۃ اس پر دم کرکے ایک گرہ لگادے۔ سورت کے ختم ہونے تک اکتیس گرہ ہوجائیں گی۔ پھر وہ گنڈہ بچے کے گلے میں ڈال دے۔ اگر چیچک سے پہلے ڈال دیں تو ان شاء اللہ چیچک سے حفاظت رہے گی۔ اور اگر چیچک نکلنے کے بعد ڈالیں تو زیادہ تکلیف نہ ہوگی۔ہر طرح کی بیماری : چینی کی طشتری پر سورۃ الحمد اور یہ آیتیں لکھ کر روز مرہ بیمار کو پلایا کریں، بہت ہی تاثیر کی چیز ہے۔ آیاتِ شفا یہ ہیں: {وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُّؤْمِنِیْنَ(توبہ: ۱۴) وَاِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیْنِ (شعراء: ۸۰) وَشِفَآئٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ وَہُدًی وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ (یونس: ۵۷) وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْاٰنِ مَا ہُوَ شِفَآئٌ وَّرَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ لا وَلَا یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا (اسراء: ۸۲) قُلْ ہُوَ لِلَّذِیْنَ اٰٰمَنُوْا ہُدًی