اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عملیات کرنے تعویذات لکھنے کے بعض غلط طریقے مرغ کے خون سے تعویذ لکھنا : بعض لوگ خون سے تعویذ لکھتے ہیں اور بعض لوگ اس کے لیے طالب سے مرغا لیتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ اس کے خون سے تعویذ لکھا جائے گا) سو (یاد رکھو) شریعت میں بہنے والا خون پیشاب کی طرح ناپاک ہے۔ اس سے تعویذ لکھنا کس قدر بری بات ہے۔اور ایسا تعویذ اگر بازو پر باندھا ہو یا جیب میں پڑا ہو تو نماز بھی درست نہ ہوگی۔ اور اس بہانے سے مرغا لینا یہ خود دھوکہ دینا ہے جس کی وجہ سے اس کی برائی اور بڑھ جاتی ہے۔3بعض چیزوں کے کھانے سے پرہیز کرنا ۱۔ بعض عملیات میں ترک حیوانات وغیرہ ہوتا ہے (مثلاً یہ کہ گوشت نہ کھائیں گے وغیرہ وغیرہ) کسی خاص عمل کی مصلحت کی بنا پر ترک کرنا اس میں تو کوئی ملامت نہیں لیکن (ہوتا یہ ہے کہ) اکثر عامل یا دیکھنے والے اس ترک (اور پرہیز) کو موجبِ تقرب الی اللہ (یعنی اللہ کے قرب کا ذریعہ) اور طاعتِ مقصودہ سمجھنے لگتے ہیں۔ ایسا اعتقاد بدعتِ سیئہ اور ضلالتِ محضہ ہے اور سنت حقہ کی مخالفت ہے۔تصویر دار تعویذ ۲۔ اسی طرح بعض عملیات میں تصویریں بنائی جاتی ہیں (یا تعویذ اس طرح لکھا جاتا ہے جس سے ذی روح کی تصویر بن جاتی ہے) یہ سب حرام ہے۔ ۳۔ بعض عملیات میں قرآن الٹا پڑھتے ہیں، اور بعض عملیات میں قرآن کے اندر اور دوسری عبارتیں اس طور سے داخل کرتے ہیں کہ نظم قرآنی مختل ہوجاتا ہے۔ یہ سب حرام اور معصیت ہے۔ ۴۔ بعض عامل، صاحبِ حاجت (یعنی مریض) کو پتھر وغیرہ مارتے ہیں جس میں ایذا، اہانت وظلم ہے جو کہ حرام ہے۔1طریقۂ استعمال میں تعویذ کی بے ادبی چوراہے یا راستے میں تعویذ دفن کرنا : بعض تعویذوں کے استعمال کا طریقہ ایسا بتلایا جاتا ہے جس میں ان کی بے ادبی ہوتی ہے۔ روایتِ مذکورہ2 سے اس کا ممنوع