اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حَوْبَنَا وَخَطَایَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّیِّبِیْنَ، فَأَنْزِلْ شِفَائً مِنْ شِفَائِ کَ وَرَحْمَۃً مِنْ رَحْمَتِِکَ عَلَی ہٰذَا الْوَجْعِ۔ غِنا: ’’یَا وَہَّابُ‘‘ بعد نماز عشا اس طرح پڑھے کہ اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھے اور درمیان میں چودہ سو چودہ بار اسم مذکور اور بعد میں سو بار یہ دعا پڑھے: یَا وَہَّابُ ہَبْ لِيْ مِنْ نِّعْمَۃِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ إِنَّکَ أَنْتَ الْوَہَّابُ۔ (اس عمل کا نام حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب ؒ کیمیائے درویشاں فرمایا کرتے تھے)۔انجاحِ حاجت : تمام مشکلات کے حل کے لیے اسم ’’یَا لَطِیْفُ‘‘ بعدِ نمازِ عشا گیارہ سو گیارہ مرتبہ پڑھے، اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ بار پڑھے اور پھر دعا کرے۔برائے دفعِ تپ ولرزہ ہر قسم : نقشِ ذیل کو لکھ کر مریض کے گلے میں ڈال دیں۔ نقش یہ ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم اللہ الرحمن الرحیم بسم الرحمن الرحیم بسم اللہ