اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
تعویذ لکھوں مگر خیر اس کی خاطر یہ تعویذ لکھ دیا: یَا ذَا البَطْشِ الشَّدِیْدِ اَنْتَ الَّذِيْ لَا یُطَاقُ اِنتِقَامُہٗ۔1دودھ کی زیادتی کی وجہ سے پریشانی کا تعویذ : ایک شخص نے بچے کی ولادت کے بعد بیوی کی چھاتیوں میں دودھ کی زیادتی اور اس کی وجہ سے شدید تکلیف کی شکایت کی تو حضرت نے قرآن پاک کی یہ آیت: {قِیْلَ ٰٓیاَرْضُ ابْلَعِیْ مَآئَ کِ وَیٰسَمَآئُ اَقْلِعِیْ وَغِیْضَ الْمَآئُ}۔2وبائی امراض سے شفا وصحت یابی کا مفید عمل : فرمایا: جب میں مدرسہ جامع العلوم کانپور میں مدرس تھا اتفاقاً کانپور میں طاعون کی وبا پھیلی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک بزرگ فرمارہے ہیں کہ کھانے پینے کی چیزوں پر تین مرتبہ سورۂ قدر اِنَّآ اَنْزَلْنٰہُ الآیۃ پوری سورت پڑھ کر دم کر کے پلایا جائے۔ مریض کو صحت ہوجائے گی اور تندرست اور محفوظ رہے گا۔3 فرمایا: ایک زمانے میں وبا پھیلی ہوئی تھی، میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ اِنَّآ اَنْزَلْنٰہُپانی پر دم کر کے پلانا مفید ہے۔ مگر میں اس میں فاتحہ اور آیاتِ شفا کو بھی ملا لیتا ہوں۔4 پڑھا ہوا پانی بھی بہت مفید ہوتا ہے: ایک شخص نے درد کے لیے تعویذ مانگا۔ فرمایا: دوا یا پانی پر دم کرالو وہ بدن کے اندر جائے گا جس سے زیادہ اثر کی امید ہے۔5ہر مرض ہر درد خصوصاً پیٹ کے درد کا مجرب عمل : ایک صاحب نے پیٹ کے درد کے لیے تعویذ کی درخواست کی۔ فرمایا: تفسیرِ حسینی میں نقل کیا ہے کہ ایک بزرگ تھے جن کا نام تھا محمد واسع۔ ان کے کہیں درد ہوا۔ خادم کوحکم دیا کہ طبیب کو بلاؤ۔ طبیب (ڈاکٹر) نصرانی تھا خادم اس کو بلانے جارہا تھا۔ راستے میں حضرت خضر ملے، دریافت فرمایا کہ کہاں جارہے ہو؟ عرض کیا کہ فلاں بزرگ کے درد ہے طبیب کو بلانے جارہا ہوں۔ فرمایا: واپس جاؤ۔ اور ان بزرگ سے میرا سلام کہنا اور کہہ دینا: آپ کے لیے نصرانی طبیب سے علاج کرانا مناسب نہیں اور یہ آیت دم کردیں: {وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَط وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا }۔ میں ایسے مواقع کے لیے (یعنی درد وغیرہ کے لیے) یہی آیت اور کبھی کوئی دعا حدیث شریف کی لکھ کردے دیتا ہوں۔1بواسیر ، ٹی بی اور ہر قسم کی خطرناک بیماری کے لیے : ایسے امراض میں تعویذ کا کیا اثر ہوگا۔ پابندی کے ساتھ فجر کی نماز کے بعد اکتالیس بار الحمد شریف پانی پر دم کرکے دن بھر پلاتے رہیں۔ جب پانی کم ہوجائے اور ملالیں۔ 2طاعون اور جنات دفع کرنے کے لیے اذان کہنا : فرمایا: جب کبھی جن نظر آئیں تو اذان کہہ دے۔