اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایک عورت میرے پاس آئی کہ میرا لڑکا شرارت بہت کرتا ہے کوئی تعویذ دے دو۔ میں نے کہا کہ اس کا تعویذ تو ڈنڈاہے۔ تھوڑے دنوں میں یہ بھی کہنے لگیں گے کہ کوئی ایسا تعویذ دو جس سے روٹی بھی نہ کھانا پڑے۔ آپ سے آپ پیٹ بھر جایا کرے میرا دل ان تعویذوں سے بہت گھبراتا ہے۔1تعویذ میں غلو، ہر کا م کا تعویذ اور ہر مرض میں آسیب کا شبہ : فرمایا: آج کل تعویذ گنڈوں کے بارے میں عوام کے عقائد میں بہت غلو ہوگیا ہے۔ خصوصاً دیہاتی لوگ تو ہر مرض کو آسیب ہی سمجھتے ہیں۔ ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ میری اولاد نہیں ہوتی تعویذ دے دو۔ میں نے کہا کہ اگر تعویذ سے اولاد ہوا کرتی تو کم از کم میرے ایک درجن اولاد ہوتی۔ حالاں کہ ایک بھی نہیں۔ میں ان تعویذوں سے بڑا گھبراتاہوں۔2 ایک پہلوان نے بمبئی سے خط لکھا کہ کُشتی کے لیے ایک تعویذ دے دو تاکہ میں غالب رہا کروں، میں نے لکھا کہ اگر دوسرا بھی ایسا ہی تعویذ لکھوالے تو پھر تعویذوں میں کشتی ہوگئی۔ اگر عوام کے عقائد کی یہی حالت رہی اور تعویذوں کی یہی رفتار رہی تو شاید چند روز میں لوگوں کے ذہن میں نکاح کی بھی ضرورت نہ رہے گی۔ اس لیے کہ نکاح میں تو بکھیڑا ہے وقت صرف ہوتا ہے۔ قسم قسم کی کوشش میں تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔ مال صرف ہوتا ہے، نان ونفقہ لازم ہوتا ہے غرض بڑے بکھیڑے ہیں۔ یہ درخواست کیا کریں گے کہ ایسا تعویذ دیدو کہ عورت کے بغیر اولاد ہوجایا کرے۔ بھلا کس طرح اولاد ہوجایا کرے گی۔ آدم کی پسلی سے تو حضرت حوا پیدا ہوگئیں مگر پھر ایسا نہیں ہوا اور یہ اب چاہتے ہیں کہ خلافِ معمول اولاد پیدا ہوجایا کرے۔ اگر میں تعویذ پر پانچ روپیہ مقرر کردوں تو پھر کوئی ایک بھی تعویذ نہ مانگے۔1وہم کا اثر وہم ایسی شئ ہے کہ جب اس کا غلبہ ہوتا ہے تو واقعی اس کا اثر بھی ہوجاتا ہے۔ ہمارے استاد مولانا محمد یعقوب صاحب فرماتے تھے کہ دہلی میں ایک شخص تھا۔ رمضان المبارک میں مسجد میں قرآن سنا کرتا تھا۔ مومن خان شاعر سے اس نے کہا: خان صاحب! جب قرآن میں وہ سورت آئے جو مُردوں پر پڑھی جاتی ہے، مجھ کو ایک روز پہلے اطلاع کردیجیے گا، میں اس روز نہ آؤں گا۔ ایک روز مومن خان نے کہا کہ بڑے میاں وہ سورت تو آج آگئی۔ فوراً اس کو بخار چڑھ آیا اورمُردوں کی طرح گھر جا کر لیٹ گیا۔ اور ایسا وہم سوار ہوا کہ تیسرے دن مرگیا۔ قاری عبد اللہ صاحب مکی نقل فرماتے ہیں کہ یہاں ایک سال ایک رئیس صاحب حج کرنے کے لیے آئے تھے۔ اتفاق سے