اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ان کی بیوی کو ہیضہ پڑا۔ نئی نئی شادی کی تھی، بیوی کو بہت چاہتے تھے۔ نواب صاحب کو بے انتہا گھبراہٹ ہوئی حتیٰ کہ اسی غم میں ان کی روح پرواز کرگئی۔ اور بیوی صاحبہ اچھی خاصی ہوگئیں۔ ظہر کے وقت نواب صاحب کا جنازہ حرم میں آیا۔ ہم کو افسوس ہوا کہ مریضہ مرگئیں نواب صاحب کو کیسا رنج ہوگا؟ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ نواب صاحب کا جنازہ ہے۔2بجائے علاج کے تعویذ کا رجحان زیادہ کیوں ہے ؟ ایک صاحب نے کسی مرض کے لیے تعویذ کی درخواست کی اور یہ بھی عرض کیا کہ فلاں مرض ہے مگر آسیب (جنات ) کا بھی شبہ ہے اور ایسی حالت ہے۔ حضرت نے سن کر فرمایاکہ کسی ڈاکٹر سے مرض کا علاج کراؤ۔ ایسی حالت میں جب کہ مرض کا غالب احتمال ہے تعویذ نہ دوں گا۔ تعویذ دینے میں یہ خرابی ہوگی کہ علاج کی طرف سے بالکل بے فکری ہوجائے گی۔ سو ایسی حالت میں اگر تعویذ دے دیا جائے تو اس کی مصلحت کو تو دیکھا اور مفسدہ کو نہ دیکھا۔ اکثر عوام خصوصاً دیہاتی (بلکہ اب تو پڑھے لکھے لوگ بھی) ہر مرض کو آسیب ہی کہنے لگتے ہیں۔ اور ان تعویذوں کا تختۂ مشق مجھ کو اس لیے زیادہ بنایا جاتا ہے کہ میں کچھ لیتا نہیں۔ اگر میں ہر تعویذ سوا روپیہ لینے لگوں تو پھر حکیم صاحب کے پاس جانے لگیں گے کیوں کہ وہاں پچاس پیسے کا نسخہ ہوگا تو جہاں خرچ کم ہوگا وہی کام ہوگا (عموماً زیادہ تعویذ کی فرمایش وہیں ہوتی ہے جہاں کچھ لیا نہیں جاتا ورنہ کم سے کم تعویذ لیتے ہیں۔)1تعویذ کے سلسلے میں عوام کی غلط فہمی فرمایا: لوگ وبا کے زمانے میں دروازوں میں دعا وغیرہ لکھ کر چپکاتے ہیں۔ یہ جائز تو ہے مگر اس سے کیا نفع؟ جب وبا گھر کے اندر گھسی ہوئی ہے تو باہر چپکانے سے کیا ہوگا؟ گناہ تو گھر کے اندر کررہے ہو جو وبا کا سبب ہے، اور دعا باہر چسپاں کررہے ہو، گو چسپاں کرنا گناہ تو نہیں مگر اصل چیز تو اعمال کی اصلاح ہے۔ اور عملیات کے معتقدین میں لوگ تعویذ کے طالب زیادہ ہیں، وظیفہ پڑھنے کے کم۔ اور وجہ یہ ہے کہ لوگوں کا عقیدہ تو یہ ہے کہ تعویذ تو ہر وقت بندھا رہتا ہے۔ جب تک بندھا رہے گا بَلا پاس نہ آئے گی۔ بخلاف وظیفہ کے کہ وہ ہر وقت نہیں پڑھا جاتا جہاں وظیفہ بند ہوا اور بَلا مسلّط ہوئی۔ عوام کا یہی خیال ہے (لیکن یہ خیال غلط ہے کیوں کہ اصل تو پڑھنا ہے تعویذ تو ان پڑھ لوگوں کے لیے ہوتا ہے)۔2طاعون اور بارش کا تعویذ بعض لوگ طاعون کا تعویذ اور نقش مانگتے ہیں۔