اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس کے پڑھنے کے وقت انبیا ؑ کی طرف بالکل توجہ بھی نہیں ہوتی تھی، بلکہ صرف یہ خیال ہوتا تھا کہ ان اسما میں اس فائدے کے لیے ایک اثر مثل دواؤں کے ہے۔ تحقیق: جواز کے لیے یہ کافی ہے لیکن کمالِ توحید کے خلاف ہے ۔ بجائے اس کے یہ بہتر ہے کہ یانور سات بار، یا اکیس بار پڑھ کر یہی عمل (مذکورہ طریقے سے یعنی نماز کے بعد ) کیا جائے۔2 احتلام سے حفاظت کا عمل: اگر کسی کو احتلام کی کثرت ہو تو عامل لوگ اس کا علاج بتلاتے ہیں کہ سورۂ نوح پڑھ کر سویا جائے۔ اور بعض کا قول ہے کہ حضرت عمرؓ کا اسم مبارک(انگلی سے) سینے پر لکھ لے۔ اور بعض یہ بتلاتے ہیں کہ اس سے خطاب کرکے کہے کہ بے شرم! حضرت آدم کو تو سجدہ کرنے سے تجھے عار (شرم ) آئی تھی، اور مجھ سے برا کام کراتا ہے۔ تجھے شرم نہیں آتی؟3 ایک گندا عمل بھی مشہور ہے جس کا بہت لوگوں نے تجربہ کیاہے، وہ یہ کہ سوتے وقت شیطان کو خطاب کرکے یہ کہے کہ او بے شرم! ہمارے باوا (یعنی آدم ؑ) کو سجدہ کرنا بھی گوارا نہ ہوا اور ہم سے ایسا ذلیل فعل گوارا کرتا ہے۔ کم بخت تجھے حیا نہیں آتی؟1برائے حفاظت حمل حمل کی حفاظت کے لیے {وَالشَّمْسِ وَضُحٰہَا} (پوری سورت) اجوائن اور کالی مرچ پر اکتالیس بار پڑھے اور ہر بار والشمس کے ساتھ درود شریف اور بسم اللہ پڑھے۔ اور دودھ چھوٹنے تک تھوڑی تھوڑی روزانہ حاملہ کوکھلائے۔2جوتہ چپل چوری نہ ہونے کا عمل حضرت سلطان جی نے فرمایا کہ ہم تم کو ایک عمل بتلاتے ہیں اس کو کرنے سے جوتہ چپل کبھی چوری نہ ہوگا۔ وہ یہ ہے کہ جوتہ رکھ کر یہ کہہ دیا جائے کہ میں نے اس کو مباح کیا اور راز اس کا یہ ہے کہ چور کی قسمت میں تو حرام ہے ہی اور یہ مباح کرنے سے حلال ہوگیا، اس لیے وہ اس کو نہ ملے گا۔ اگرچہ طالب علمانہ شبہات کی گنجائش ہے، مگر بزرگوں کے کلام میں برکت ہوتی ہے۔ ایک صاحب نے مجھ کو بھی یہ عمل بتلا کر کہا تھا کہ مجرب ہے۔ ایک صاحب نے عرض کیا کہ اس حالت میں اگر کوئی لے لے تو پھر مالک کو اس سے لینے کا حق نہ ہونا چاہیے؟ فرمایا کہ