اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مختلف امراض کے مجرب عملیات برائے تپ ولرزہ، ملیریاوغیرہ بخار کے لیے : ۱۔ بخار آنے سے پہلے گڑ کی گولی بنا کر اس پر{بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرٖیہَا وَمُرْسٰہَاط اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ} (ہود: ۴۱) پڑھ کر کھلادے۔ ۲۔ اسی آیت کو بیری کی لکڑی پر لکھ کر گلے میں ڈالے۔ ۳۔ پیپل کے تین پتے لے کر ان پر بسم اللہ سمیت {اِنَّا اَعْطَیْنٰکَ}(پوری سورت) لکھ کر بخار کے آنے سے پہلے مریض کو دیا جائے۔ وہ انہیں دیکھے اور پھر چاٹ لے۔ تین روز تک کرے ان شاء اللہ چلا جائے گا۔ ۴۔ یہ نقش لکھ کر بازو پر باندھے: بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم اللّٰہ الرحمن الرحیم بسم الرحمن الرحیم بسم اللّٰہ الرحیم بسم اللّٰہ