اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۹ ۷ ۶ ۱۲ ۴ ۱۴ ۱۵ ۱سر کا اور دانت کا درد اور ریاح : ایک پاک تختی پر پاک ریتا بچھا کر ایک میخ سے اس پر یہ لکھو: أبجد ھوّز حطي اور میخ کو زور سے ’’الف‘‘ پر دباؤ اور درد والا اپنی انگلی زور سے درد کی جگہ رکھے، اور تم ایک دفعہ الحمد الخ پڑھو اور اس سے درد کا حال پوچھو۔ اگر اب بھی رہا ہو تو اسی طرح ’’ب‘‘ کو دباؤ۔ غرض ایک ایک حرف پر اسی طرح عمل کرو۔ ان شاء اللہ تعالیٰ حروف ختم نہ ہونے پائیں گے کہ یہ درد جاتا رہے گا۔ہر قسم کا درد : خواہ کہیں ہو یہ آیت بسم اللہ سمیت تین دفعہ پڑھ کر دم کریں اور کسی تیل وغیرہ پر پڑھ کر مالش کریں، یا باوضو لکھ کر باندھیں: {وَبِالْحَقِّ اَنْزَلْنٰہُ وَبِالْحَقِّ نَزَلَط وَمَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِیْرًا}۔ (اسراء: ۱۰۵)دماغ کا کمزور ہونا : پانچوں نماز کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار ’’یَا قَوِيُّ‘‘ پڑھو۔نگاہ کی کمزوری : بعد پانچوں نمازوں کے ’’یَانُوْرُ‘‘ گیارہ بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے پوروں پر دم کرکے آنکھوں پر پھیرلیں۔زبان میں ہلکا پن ہونا یا ذہن کا کم ہونا : فجر کی نماز پڑھ کر ایک پاک کنکری منہ میں رکھ کر یہ آیت اکیس بار پڑھیں: {رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْoلا وَیَسِّرْلِیْ اَمْرِیْoلا وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْoلا یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ}۔ (طہ: ۲۵۔ ۲۸) اور وز مرہ ایک بسکٹ پر الحمد للہ لکھ کر چالیس روز کھلانے سے بھی