اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اور جن لوگوں کو سورۂ تغابن جو اٹھائیسویں پارے کے تین پاؤ پر ہے یاد ہو، صبح وشام فجر ومغرب کی نماز کے بعد ایک ایک بار پڑھ کر اپنے اوپر اور سب گھروالوں پر دم کردیا کریں۔ اور جوچیز کھائیں ، پئیں، پہلے اس پر سورۂ اِنَّا اَنْزَلْنَاہُ تین بار پڑھ کر دم کرلیا کریں۔ بلکہ جو (اس وبائی مرض میں) مبتلا ہوگیا ہو اس کو بھی پانی پر دم کرکے وہ پانی پلادیں۔1 اور سب سے بڑی چیز گناہوں کا چھوڑنا ہے اور ظاہری علاج ومعالجہ (دوا وغیرہ) بھی ضروری ہے۔فراخیِٔ رزق کا عمل حال: گھریلو ضروریات نے پریشان کررکھا ہے اس واسطے فراخی رزق کے لیے عشا کے بعد کچھ دنوں سے ایک عمل پڑھنا شروع کردیا ہے جس کی اجازت مولانا مرحوم رامپوری سے ہے۔ وہ یہ ہے کہ سورۂ مزمل شریف گیارہ با ر اور اس کے ساتھ یَا مُغْنِي گیارہ سو بار پڑھتا ہوں۔ اگر یہ وظیفہ میری باطنی حالت کے کچھ خلاف ہو تو تحریر فرمادیجئے میں فوراً چھوڑ دوں گا۔ تحقیق: خلاف نہیں (یعنی کچھ حرج نہیں)، گو کچھ زیادہ مناسب بھی نہیں۔2الّو کی آنکھ سے نیند آنے نہ آنے والا عمل اور اس کی حقیقت : مولوی صادق الیقین صاحب کو نیند بہت آتی تھی، انھوں نے کسی کتاب میں عمل دیکھا کہ اگر الّو کو ذبح کیا جائے تو اس کی خاصیت یہ ہے کہ ذبح کے وقت اس کی ایک آنکھ تو بند ہوجاتی ہے اور ایک کھلی رہتی ہے۔ ان دونوں کی مختلف خاصیتیں ہیں کھلی آنکھ جس کے پاس رہے گی اس کو نیند کم آئے گی۔ چناں چہ انھوں نے اُلّو کو ذبح کیا تو واقعی اس کی ایک آنکھ بند ہوگئی اور ایک کھلی رہ گئی۔ کھلی آنکھ انھوں نے چاندی کی انگوٹھی میں اپنے پاس رکھی اور کہتے تھے کہ مجھے اس سے نفع ہوا۔ دوسری آنکھ جو نیند لانے والی تھی اس کے لیے میں نے انہیں لکھا کہ وہ میرے کام کی ہے اسے ضایع مت کرنا، میرے پاس بھیج دو۔ انھوں نے بھیج دی مجھے تو اس کا کچھ بھی اثر محسوس نہیں ہوا۔ ان کو جو اثر محسوس ہوا وہ میری رائے میں ان کا خیال تھا، ہم نے تو اس اثر کا مشاہدہ نہیں کیا۔1بینائی کا عمل : حال: احقرنے ایک بزرگ سے سنا تھا کہ (الکریم ابن الکریم ابن الکریم یوسف بن یعقوب بن اسحق بن ابراہیم) نماز کے بعد پڑھ کر انگلیوں پر دم کرکے آنکھوں پر پھیر لینے سے آنکھوں کی روشنی قائم رہتی ہے۔ احقر یہ عمل کیا کرتا تھا، پھر یہ خیال ہوا کہ حضور سے دریافت کرلوں۔ ممکن ہے کہ اس میں کوئی خرابی ہو جو ظاہراً نہ معلوم ہوتی ہو۔