اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کر تین کونے میں، اور بند رکھنا چاہے تو چاروں کونوں میں ڈال دے۔6مکان سے سانپوں کو بھگانے اور حفا ظت کے واسطے : پنڈول کے تین ڈھیلے لے کر سورۂ والسماء والطارق پوری سورت پڑھے، اور سب سے آخری آیت چھوڑدے اور ہر ڈھیلے پر سات دفعہ پڑھ کر دم کرے۔ اور جس مکان میں سانپ بہت رہتے ہوں اس میں جتنے کمرے ہوں ہر کمرہ میں تین ڈھیلے (تین کونوں میں رکھے) اور ایک کونہ خالی چھوڑ دے اور اس چوتھے کونے میں سانپوں کو مخاطب کرکے کہے کہ یہاں سے نکل جاؤ۔اس کے کرنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ پھر کوئی سانپ نہ رہے گا۔7بچھو کی جھاڑ : ایک گول دائرہ بنا کر انیس کا عدد اس دائرے میں لکھے اور بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر سات جوتے اس (دائرے ) پر مارے۔ اس طرح کرنے سے شفا ہوجائے گی مجرب ہے۔ اس طرح لکھے: ۱۹۔بچھو کی جھاڑ : ایک پیالے میں پانی لے کر ایک گھونٹ پیے اور لفظ بسم اللہ پڑھ کر پیے پھر بسم اللہ پڑھ کر دوسرا گھونٹ پیے، پھر بسم اللہ الرحمن پڑھ کر تیسرا گھونٹ پیے، پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر چوتھا گھونٹ پیے۔ چند مرتبہ کرنے سے شفا ہوجاتی ہے مفید ہے۔1جدائی اور تفریق یعنی ناجائز اور غلط تعلقات کو ختم کرانے کے لیے : ۱۔ دو قبروں کے درمیان بیٹھ کر یہ آیت {وَاَلْقَیْنَا بَیْنَہُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَآئَ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃ} 2 پڑھے۔ اور اس آیت کا یہ نقش سامنے رکھے جدائی ہوگی۔ نقش یہ ہے:3 وألقینا بینہم العداوۃ والبغضاء بینہم العداوۃ والبغضاء