اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
اس سے بڑھ کر یہ کہ کسی سحر یا کسی جن کے واسطے سے یا کسی نجومی یا کسی پنڈت کے واسطے سے کسی چیز کا یقین کرلینا خصوصاً جب کہ اس خبر سے کسی بَری شخص کو متّہم کیا جائے ایسا شدید حرام ہے کہ کفر کے قریب ہے۔ ایسی ضعیف یا باطل کی بِناؤںپر کسی کو چور سمجھ جانا اور کسی طرح کا شبہ کرنا جائز نہیں۔ مسلمانوں کے لیے اصل مدار علم وعمل ہے تو دیکھ لو جب شریعت نے ان کی دلالت کو حجت نہیں کہا تم کیسے کہتے ہو2 کسی سے غیب کی باتیں پوچھنا اور اس کا یقین کرنا کفر ہے۔3باب نمبر ۹ سحر جادو اور عملیات کی اقسام واحکام حضور ﷺ پر سحر کیے جانے کا واقعہ : یہودیوں میں سحر (جادو) کا بہت چرچا تھا اور وہ اس میں بڑے ماہر تھے۔ چناں چہ انھوں نے رسول اللہﷺ پر بھی سحر کیا تھا اور وہ لبید کی بیٹیوں نے سحر کیا تھا جس کا اثر بھی حضورﷺ پر ہوگیا تھا۔ پھر وحی کے ذریعہ آپ کو مطلع کیا گیا کہ آپ پر فلاں شخص نے سحر کیا ہے۔ چناں چہ سورۂ فلق میں اس طرف اشارہ ہے: {وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ}1 آپ کہیے کہ میں ان عورتوں کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جو گرہوں پر پڑھ پڑھ کر پھونک مارنے والی ہیں۔ گرہوں پر پھونک مارنے کی تخصیص اس لیے ہے کہ حضور پر جو سحر ہوا تھا وہ اسی قسم کا تھا کہ ایک تانت کے ٹکڑے میں گیارہ گرہیں دی گئی تھیں اور گرہ پر کلماتِ سحر کو دم کیا گیا تھا۔ اور عورتوں کی تخصیص اس لیے ہے کہ اس واقعہ میں عورتوں ہی نے سحر کیا تھا۔ دوسرے کچھ تجربے سے اور نیز علم طبعی کے لحاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ عورتوں کا سحر بہ نسبت مردوں کے زیادہ مؤثر ہوتا ہے کیوں کہ سحر میں قوتِ خیالی کو زیادہ اثر ہے خواہ سحر حلال ہو یا حرام۔ 2حضرت اقدس مفتی محمد شفیع صاحب ؒ پر سحر کا اثر اور حضرت تھانوی ؒکا علاج : مکتوب گرامی حضرت اقدس مفتی محمد شفیع صاحب بنام حکیم الامت ؒ ناکارہ خادم تقریباً ایک ماہ سے بیمار ہے ضعف اس قدر ہوگیا کہ نشست برخاست مشکل ہوگئی۔ میرے قویٰ تقریباً ساقط ہوتے جارہے ہیں۔ حالت روز بروز گرتی جاتی ہے۔ حضرت میاں صاحب مدظلہم نے اپنے قاعدے کے موافق میری حالت کو دیکھا تو فرمایا کہ سحر کے آثار بالکل نمایاں ہیں اور تمام اعضائے بدن میں اس کا اثر ہوچکا ہے۔ اس وقت زیادہ اہتمام سے ان کا علاج کررہا ہوں۔ ڈیڑھ ماہ تک مختلف