اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
برائے دفع دشمن : مٹی کا ایک کچا ڈھیلا لے کر اس پر تین بار یہ دعا پڑھے: اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِہِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِہِمْ اور یہ تصور رکھے کہ دشمن میرے سامنے کھڑا ہے۔ پھر اس کی خیالی صورت پر ڈھیلا مارے۔ روزانہ اسی طرح کرے۔ خدا کی رحمت سے یقین ہے کہ دشمن دفع ہوجائے گا۔برائے محبت وغیرہ : چاہیے کہ بعدِ عشا عطریات اور خوشبو کا استعمال کرکے دو زانو با ادب بیٹھ کر اس ورد کو حضورِ قلب کے ساتھ تین سو ساٹھ مرتبہ پڑھے۔ جملہ حاجات بر آئیں گی: اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ الْبَشَرُ بَشَرٌ لَا کَالْبَشَرِ، بَلْ ہُوَ کَالْیَاقُوْتِ فِي الْحَجَرِ۔ برائے سہولتِ نکاح: بعد نمازِ عشا یا لطیف یا ودود گیارہ سو گیارہ بار، اول آخر درود شریف کے ساتھ چالیس روز تک پڑھے۔ اور اس کا تصور کرے ان شاء اللہ مقصود حاصل ہوگا۔ اگر مقصود پہلے پورا ہوجائے چھوڑے نہیں۔برائے تسخیر : نمک کی سات کنکریاں لے کر ہر ایک پر آیت{زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّہَوٰتِ} سے {حُسْنُ الْمَاٰبِ} (آل عمران: ۱۴) تک مطلوب کا تصور کرکے اور طالب اپنی والدہ کے نام اور مطلوب اور اس کی والدہ کے نام کے ساتھ پڑھ کر آگ میں ڈال دے۔برائے تسخیر : اسی آیت{زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّہَوٰتِ}تا {الْمَاٰبِ} کو شیرینی یا عطر یا چھالیہ پر ستّر بار طالب اور اس کے باپ کے نام اور مطلوب اور اس کی ماں کے نام کے ساتھ پڑھ کر استعمال میں لائیں۔برائے تسخیر : سورۂ مزمل اکتالیس بار نمک پر طالب اور مطلوب کے نام اور ان کے ماں باپ کے نام کے ساتھ پڑھے اور استعمال میں لائے۔سر کے درد کی مجرب جھاڑ ایک پرچے پر بسم اللہ پوری لکھ کر اس کے نیچے موٹے قلم سے حرف س لکھے۔ اور اس کے پہلے شوشے پر ایک میخ (کیل) گاڑ کر کسی لکڑی سے بسم اللہ پڑھ کر سات مرتبہ اس میخ پر لکڑی مارے۔ چند بار ایسا کرنے سے بہت نفع ہوگا۔ مجرب ہے۔دردِ ڈاڑھ اور ہر قسم کے درد کے لیے ایک تختی پر ریت پھیلا کر ا ،ب، ج، د ،ہ، و ،ز لکھے۔ پھر پہلے حرف پر کیل رکھ کر ایک بار فاتحہ پڑھے۔ پھر دوسری پر