اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
یہ دونوں آیتیں نمک پر سات بار پڑھ کر ماش کی دا ل میں کھلائیں پہلی آیت: {وَالْوَالِدٰتُ یُرْضِعْنَ اَوْ لَادَھُنَّ حَوْلَیْنِ کَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُّتِمَّ الرَّضَاعَۃَ } (بقرۃ: ۲۳۳) دوسری آیت: {وَاِنَّ لَکُمْ فِی الْاَنْعَامِ لَعِبْرَۃً ط نُسْقِیْکُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِہٖ مِنْ م بَیْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًاسَآئِغًا لِّلشّٰرِبِیْنَ }۔ (نحل: ۶۶) دوسری آیت اگر آٹے کے پیڑے پر پڑھ کر گائے بھینس کو کھلاویں تو خوب دودھ دیتی ہے۔ جن کو اور زیادہ جھاڑ پھونک کی چیزیں جاننے کا شوق ہو وہ ہماری کتاب ’’اعمالِ قرآنی‘‘ کے تینوں حصے، اور ’’شفاء العلیل‘‘، اور’’ ظفر جلیل‘‘ دیکھ لیں۔ اور ان باتوں کو ہمیشہ یاد رکھو کہ قرآن کی آیت بے وضو مت لکھو، اور نہانے کی ضرورت میں بھی مت پڑھو۔ اور جس کاغذ پر قرآن کی آیت لکھ کر تعویذ بناؤ اس کاغذ پر ایک اور کاغذ سادہ لپیٹ دو، تاکہ تعویذ لینے والا اگر بے وضو ہو تو اس کو ہاتھ میں لینا درست ہو، اور چینی کی طشتری پر بھی آیت لکھ کر بے وضو کے ہاتھ میں مت دو، بلکہ تم خود پانی سے گھول دو۔ اور جب تعویذ سے کام نہ رہے اس کو پانی میں گھول کر کسی ندی یا نہر یا کنویں میں چھوڑ دو۔ (بہشتی زیور ۹/ ۸۷)حفاظتِ حمل : اگر کسی عورت کا حمل اکثر گرجاتا ہو، یا کسی صدمہ کی وجہ سے کسی مرتبہ ایسا خطرہ ہو تو آیاتِ ذیل لکھ کر حاملہ کے گلے میں اس طرح ڈال دیں کہ وہ تعویذ پیٹ پر پڑا رہے۔ آیات یہ ہیں: {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} {وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُکَ اِلَّا بِاللّٰہِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَیْھِمْ وَلَا تَکُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْکُرُوْنَ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِیْنَ ھُمْ مُّحْسِنُوْنَ، (نحل: ۱۲۸) فَاللّٰہُ خَیْرٌ حَافِظًا ص وَہُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْن، (یوسف: ۶۴) اَللّٰہُ یَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ کُلُّ اُنْثٰی وَمَا تَغِیْضُ الْاَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ ط وَکُلُّ شَیْئٍ عِنْدَہٗ بِمِقْدَارٍ، (رعد: ۸) وَاِنِّیْ اُعِیْذُہَا بِکَ وَذُرِّیَّتَہَا مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ}۔ (آل عمران: ۳۶)حفاظتِ اطفال : بچوں کے اکثر امراض سے بحکمِ خدا حفاظت رہے، کلماتِ ذیل کو لکھ کر بچے کے گلے میں ڈالدیں: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم، أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَامَّۃٍ وَّعَیْنٍ لَّامَّۃ،ِ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذيْْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَيْئٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَائِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیم۔ اور اگر سوتے میں ڈرتا ہو تو اس کو بھی پڑھادیں: اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ سُوْئِ الْأَحْلَامِ، وَمِنْ اَن یَّتَلَاعَبَ بِيَ الشَّیْطَانُ فِيْ