اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایک شخص نے کنٹھ کا تعویذ مانگا۔ فرمایا کہ کنٹھ مادی مرض ہے اس کا علاج کرنا چاہیے۔ تعویذ کا اثر طبّی موقعوں پر اکثر نہیں ہوتا۔ مثلاً بخار کبھی تو بدخوابی، فکر، رنج یا کوئی چیز کھانے سے ہوجاتا ہے۔ یا جاڑا بخار مادہ ضعیف سے ہوتا ہے تب تو ایک ہی تعویذ سے آرام ہوجاتا ہے۔ اور جہاں مادہ قوی ہوتا ہے وہاں کچھ نہیں ہوتا کیوں کہ عادت کے خلاف ہے۔ قوی مادہ کا علاج طب سے ہی کرنا چاہیے۔3دعا اور تعویذ اسی وقت اثر کرتے ہیں جب کہ ظاہری تدبیر بھی اختیار کی جائے ایک شخص حضرت حکیم الامت تھانوی ؒ سے تعویذ لینے آیا کہ اس کی بہو اس کی اطاعت نہیں کرتی۔ حضرت تھانوی ؒ نے فرمایا کہ اس کاتعویذ تو یہی ہے کہ اس کو اور اپنے لڑکے کو علیحدہ کردو۔ پھر نہایت درجہ اطاعت گزار ہوجائے گی۔ دوسرے میں تو خود عملیات وتعویذات نہیں جانتا۔ ہاں دعا کرالو، مگر اس قسم کے امور میں دعا، تعویذ کا اثر اتنا ہی ہے کہ اگر کوئی شخص تدبیر کرے تو یہ اس میں مُعِین (ومددگار) ہوجاتے ہیں، باقی محض تعویذ اور دعا پر اکتفا کرنے سے کچھ بھی نفع نہیں۔ مثلاً اگر کوئی شخص چاہے کہ میرے اولاد ہو اور نکاح نہ کرے، یا چاہے کہ مجھے کھیتی میں بہت سا اناج مل جائے اورکھیتی نہ کرے، یا چاہے کہ مجھے خوب نفع ہو (دکان خوب چلے) اور تجارت نہ کرے۔ بلکہ ان سب کے بجائے بزرگوں سے دعا کرایا کرے اور تعویذ لے کر رکھ لے تویہ کھلا ہوا جُنون اور پاگل پن ہے۔1مشروع اور مناسب تعویذ اگر ایسا ہی گلے میں تعویذ ڈالنے کا شوق ہے تو صحیح حدیث میں جو دعائیں آتی ہیں وہ لکھ کر گلے میںڈالو۔ چناں چہ وہ دعائیں یہ ہیں: أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ دَائٍ یُؤْذِیْْکَ، اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ۔ مگر چاندی کا تعویذ نہ ہونا چاہیے (کیوں کہ وہ ناجائز ہے)۔2فصل ناجائز عملیات اور ناجائز تعویذات ایسے تعویذ جن کے معنی معلوم نہ ہوں اور یہ معلوم نہ ہو کہ کس چیز کا نقش ہے ناجائز ہیں : بعض الفاظ جن کے معنی معلوم نہ ہوں، یا ایسا نقش جس میں ہندسے لکھے ہوں لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ کس چیز کے ہندسے