اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ایک صاحب نے پوچھا کہ اگر کسی پر جن کا اثر ہو تو اذان کہنا مفید ہوگی یا نہیں؟ فرمایا کہ اس کے کان میں کہہ دے امید ہے کہ فائدہ ہوگا اور {وَالسَّمَآئِ وَالطَّارِقِ}(طارق:۱) پڑھ کر دم کرے۔ اور طاعون کے دفع کرنے کے لیے اذانیں کہنا بدعت ہے۔ اسی طرح بارش اور استسقا کے لیے اور قبر پر دفن کرنے کے بعد بھی اذان کہنا بدعت ہے۔3 ایک صاحب نے عرض کیا کہ جب کسی جن کو دیکھے تو ننگا ہوجائے اس سے وہ جن دور ہوجاتے ہیں۔ فرمایا: اس کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی کہ کیا ہے اور خلافِ شرع ہونا ظاہر ہے۔4مقدمہ کی کامیابی کے لیے : ایک شخص نے مقدمہ کی کامیابی کے لیے تعویذ کی درخواست کی تو تعویذ بھی لکھ دیا اور فرمایا: تمہارے گھر والے سب لوگ ’’یَا حَفِیْظُ‘ ‘ بغیر کسی تعداد کے ہر وقت پڑھتے رہیں۔جب حاکم کے سامنے جائے : فرمایا: جب حاکم (جج) کے سامنے جاؤ ’’یاَ وَدُوْدُ‘‘ پڑھو۔سنگین مقدمہ کے لیے مجرب عمل : سخت سے سخت مقدمہ کے لیے ان اسما کا پڑھنا مفید ہے۔ کئی مرتبہ کا آزمودہ ہے تجربے کے بعد ان شاء اللہ بہت مفید ثابت ہوگا۔ ’’یَا حَلِیْمُ یَا عَلِیْمُ یَا عَلِيُّ یَا عَظِیْمُ‘‘ یہ اسماء ایک لاکھ اکاون مرتبہ بطور ختم کے پڑھے۔ ان شاء اللہ کامیاب ہوگا۔ مکان اور کپڑے پاک ہونا چاہیے، خوشبو بھی لگائیں۔5حکام جج کو نرم کرنے کے لیے : ان اسماء کو حاکم کے سامنے پڑھتا رہے نرم ہوجائے گا: ’’یَا سُبُّوْحُ یَا قُدُّوْسُ یَا غَفُوْرُ یَا وَدُوْدُ‘‘۔حاکم کو مطیع کرنے کے لیے : ان چار حروف کو اپنے داہنے ہاتھ کی انگلیوں پر پڑھ کر حاکم کو سلام کرے اور فوراً مٹھی بند کرلے حاکم مطیع ہوجائے گا۔ الف، یا، سین ، میم۔1روزگار کے لیے : روز گار کے لیے تعویذ نہیں ہوتا، میں پڑھنے کے لیے بتلاتا ہوں۔ یَا بَاسِطُ بہتّر مرتبہ پانچوں نماز کے بعد پڑھ لیا کرو۔2 ایضاً: عشا کی نماز کے بعد ’’یَا وَھَّابُ‘‘ چودہ تسبیح اور چودہ دانے پڑھ لیا کرو اور اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ۔کشادگیٔ رزق کے لیے : ’’یَا مُغْنِي‘‘ کا ورد گیارہ سو مرتبہ عشا کی نماز کے بعد اول آخر درود شریف گیارہ بار۔ وسعتِ رزق کے لیے بہت ہی مفید ہے۔3 3