اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وغیرہ میں آیت لکھی جائے اس کا بھی یہی حکم ہے۔2ہر قسم کی بیماری اور بلا سے حفاظت کے لیے بعض دعاؤں کی یہ برکت ہے کہ بیماری لگنے اور بلا پہنچنے کا خوف نہیں رہتا، (چناں چہ) حضرت عمر اور حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص کسی غم یا مرض میں مبتلا شخص کو دیکھ کر یہ دعا پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ عَافَانِيْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ، وَفَضَّلَنِيْ عَلٰی کَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا۔ سو وہ بیماری ہرگز اس شخص کو نہ پہنچے گی خواہ کیسی ہی ہو۔ (ترمذی جزء ُ الاعمال: ۳۳)سحر جادو وغیرہ سے حفاظت کی اہم دعا بعض دعائیں ایسی ہیں کہ سحر (جادو) وغیرہ کے اثر سے محفوظ رکھتی ہیں۔ حضرت کعب الاحبارؓ فرماتے ہیں کہ چند کلمات کو اگر میں نہ کہتا رہتا تو یہود (سحر وجادو سے) مجھ کو گدھا بنادیتے۔ کسی نے پوچھا: وہ کلمات کیا ہیں؟ انہوں نے یہ بتلائے: أَعُوْذُ بِوَجْہِ الْعَظِیْمِ الَّذِيْ لَیْسَ شَيْئٌ أَعْظَمَ مِنْہُ، وَبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ الَّتِيْ لَا یُجَاوِزُہُنَّ بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ، وَبِأَسْمَائِ اللّٰہِ الْحُسْنٰی مَا عَلِمْتُ مِنْہَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ۔ (روایت کیا اس کو مالک k نے۔ جزء الاعمال: ۶۴) (یہ دعا کم از کم صبح وشام پابندی سے تین تین مرتبہ پڑھ کر دم کرلیا کریں ان شاء اللہ مکمل حفاظت رہے گی)۔بے ہوش کو ہوش میں لانے کے لیے بابرکت پانی استعمال کرنے کا ثبوت : عَنْ جَابِرٍ قَالَ: مَرِضْتُ فَأَتَانِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ﷺ یَعُوْدُنِيْ وَأَبُوْبَکْرٍ، وَہُمَا مَاشِیَانِ، فَوَجَدَنِيْ قَدْ أُغْمِيَ عَلَيَّ، فَتَوَضَّأَ النَّبِيُّﷺ ثُمَّ صَبَّ وَضُوْئَ ہٗ عَلَيَّ فَأَفَقْتُ۔ الحدیث أَخْرَجَہُ الْخَمْسَۃُ اِلَّا النَّسَائِيُّ۔1 حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں بیمار ہوا میرے پاس رسول اللہﷺ اور حضرت ابوبکر ؓعیادت کے لیے پیادہ تشریف لائے اور مجھ کو بے ہوش پایا۔ حضور ﷺنے وضو کیا اور وضو کا (بچا ہوا) پانی مجھ پر ڈال دیا میں ہوش میں آگیا۔ (روایت کیا اس کو بخاری، مسلم، ترمذی، ابو داود نے)فائدہ : اکثر اہلِ محبت وعقیدت کا معمول ہے کہ مقبولانِ الٰہی (اللہ کے نیک بندوں ) کے ملبوسات، یا ان کی استعمال کی ہوئی چیزوں سے برکت حاصل کرتے ہیں۔ اس حدیث میں صراحۃً اس کا اثبات ہے کہ حضور نے اپنے وضو کا پانی ان پر