اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
آپ کو صاحبِ تصرف نہ سمجھتے ہوں۔ مگر حقیقت میں صاحبِ تصرف ہو تو اگر اس حالت میں تم نے کسی کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا اور وہ اس کا مستحق نہ تھا اور نقصان پہنچ گیا تو تم کو گناہ ہوگا۔ اور یہی حکم عملیات سے ہلاک کرنے کا ہے۔2بچھو جھاڑنے کا غلط عمل اسی طرح ایک عمل بچھو جھاڑنے کاہے {اِنَّآ اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَoط فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْ}3 یہاں تک پڑھ کر پانی پیتے ہیں۔پھر حر کہتے ہیں پھر دم کرتے ہیں۔ نہ معلوم یہ کون سا طریقہ ہے۔ بچپن میں ہم نے بھی ان عملیات کو لکھ لیا تھا مگر کبھی ان پر عمل نہیں کیا۔ صرف بچھو کا عمل ایک آدھ مرتبہ غلطی سے کیا۔ اللہ تعالیٰ معاف فرمائے۔ اس کا بہت لحاظ رکھنا چاہیے کہ عملیاتِ علویہ میں الفاظ طیب (بالکل درست) ہوں۔ قرآن کے الفاظ کو بگاڑا نہ گیا ہو۔1یا بدّوح کا عمل اور اس کا حکم سوال: یا بدّوح کے متعلق لوگ کہتے ہیں کہ سریانی زبان میں باری تعالیٰ کا نام ہے اور بعض لوگ مؤکل کا نام کہتے ہیں اور یا کے ساتھ پڑھانے کو بھی منع کرتے ہیں۔ اس کی تحقیق جو حضرت کو ہو اس سے مطلع فرمائیں؟ الجواب : مجھ کو کچھ تحقیق نہیں۔ اور بغیر تحقیق کے اس کے پڑھنے کو جائز نہیں سمجھتا۔2قرآنی سورتوں کے مؤکلوں کا کوئی ثبوت نہیں بعض لوگوں نے مؤکلوں کے نام عجیب عجیب گھڑے ہیں۔ کلکائیل، دردائیل اور اسی طرح اس کے وزن پر بہت سے نام ہیں۔ اور غضب یہ ہے کہ ان ناموں کو سورۂ فیل کے اندر ٹھونسا ہے: {اَلَمْ تَرَکَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْل}3 یا کلکائیل {اَلَمْ یَجْعَلْ کَیْدَہُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍ}4 یا دردائیل۔ یہ سخت واہیات ہے۔ اول تو یہ نام بے ڈھنگے ہیں نہ معلوم کلکائیل کہاں سے ان لوگوں نے گھڑا ہے۔ بس یہ لوگ رات دن کل کل ہی میں رہتے ہوں گے۔ پھر ان کو قرآن میں ٹھونسنا یہ دوسرا بے ڈھنگاپن ہے۔ اور نہ معلوم یہ مؤکل ان لوگوں نے کہاں سے تجویز کیے ہیں۔ یہ سب محض خیالات ہیں اور کچھ بھی نہیں۔ اس کا مصداق معلوم ہوتے ہیں: {اِنْ ھِیَ اِلَّا ٓ اَسْمَآء’‘ سَمَّیْتُمُوْھَآ اَنْتُمْ وَاٰبَآؤُکُمْ مَّآ اَنْزَلَ اللّٰہُ بِھَا مِنْ سُلْطٰنٍ ط}۔5 6اولاد پیدا ہونے کے لیے ہولی دیوالی کے بعض عمل کرنا بعض عورتوں کی عادت ہوتی ہے کہ اولاد ہونے کے لیے گنڈے اور منتر کراتی پھرتی ہیں اور اس کی بھی پرواہ نہیں کرتیں