اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ذرا سے پانی میں نمک گھول کر اس جگہ ملتے جاویں اور {قُلْ یٰٓاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ} پوری سورت پڑھ کر دم کرتے جاویں، بہت دیر تک ایسا ہی کریں۔سانپ کا گھر سے نکلنا یا کہ آسیب ہونا : چالیس کیلیں لوہے کی لے کر ایک ایک پر یہ آیت پچیس پچیس بار دم کرکے گھر کے چاروں کونوں پر زمین میں گاڑ دیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ سانپ اس گھر میں نہ رہے گا وہ آیت یہ ہے: {اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًاoلا وَّاَکِیْدُ کَیْدًاoج صلے فَمَھِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْھِلْھُمْ رُوَیْدًا} (طارق: ۱۵۔ ۱۷)اس گھر میں آسیب کا اثر بھی نہ ہوگا۔باؤلے کتے کا کاٹ لینا : یہی آیت جو اوپر لکھی گئی ہے: {اِنَّھُمْ یَکِیْدُوْن} سے {رُوَیْدًا} (طارق: ۱۵۔۱۷) تک ایک روٹی یا بسکٹ کے چالیس ٹکڑوں پر لکھ کر ایک ٹکڑا روز اس شخص کو کھلادیں۔ ان شاء اللہ ہڑک نہ ہوگی۔بانجھ ہونا : چالیس لونگیں لے کر ہر ایک پر سات سات بار اس آیت کو پڑھے۔ اور جس دن عورت پاکی کا غسل کرے اس دن سے ایک لونگ روز مرہ سوتے وقت کھانا شروع کرے اور اس پر پانی نہ پیے۔ اور کبھی کبھی میاں کے پاس بیٹھے اٹھے۔ آیت یہ ہے: {اَوْ کَظُلُمٰتٍ فِیْ بَحْرٍلُّجِّیٍّ یَّغْشٰہُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِہٖ سَحَابٌ ط ظُلُمٰت ’‘ م بَعْضُہَا فَوْقَ بَعْضٍ ط اِذَآ اَخْرَجَ یَدَہٗ لَمْ یَکَدْ یَرٰھَا ط وَمَنْ لَّمْ یَجْعَلِ اللّٰہُ لَہٗ نُوْرًا فَمَا لَہٗ مِنْ نُّوْرٍ} (نور: ۴۰) ان شاء اللہ تعالیٰ اولاد ہوگی۔حمل گرجانا : ایک تاگا کُسم رنگا ہوا عورت کے قد کے برابر لے کر اس میں نو گرہ لگادے اور ہر گرہ پر یہ آیت پڑھ کر پھونکے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ حمل نہ گرے گا۔ اور اگر کسی وقت تاگا نہ ملے تو کسی پرچے پر لکھ کر پیٹ پر باندھیں۔ آیت یہ ہے: {وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُکَ اِلَّا بِاللّٰہِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَیْھِمْ وَلَا تَکُ فِیْ ضَیْقٍ مِّمَّا یَمْکُرُوْنَo اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّالَّذِیْنَ ھُمْ مُّحْسِنُوْنَ}۔ (نحل: ۱۲۷، ۱۲۸۔)بچہ ہونے کادرد : یہ آیت ایک پرچے پر لکھ کر پاک کپڑے میں لپیٹ کر عورت کی بائیں ران میں باندھے، یا شیرینی پڑھ کر اس کو کھلادے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بچہ آسانی سے پیدا ہوگا۔ آیت یہ ہے: {اِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْo وَاَذِنَتْ لِرَبِّھَا وَحُقَّتْo وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْo وَاَلْقَتْ مَا فِیْھَا وَتَخَلَّتْo وَاَذِنَتْ لِرَبِّھَا وَحُقَّتْ}۔ (انشقاق: