اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
دوبار۔ اسی طرح بڑھاتا جائے۔ درد جاتا رہے گا۔ اور جتنے درد ہیں سب کے لیے مفید ہے۔پسلی چلنے کے واسطے نمک کی سات کنکریاں لے کر ہر ایک پر تین بار {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ } پڑھتا جائے اور پیٹ پر اوپر سے نیچے کو (یعنی لمبائی میں) پھیرتا جائے۔ پھر اسی طرح پڑھ کر چوڑائی میں پھیرتا جائے پھر کنویں میں ان کنکریوں کو ڈال دے۔ناف اکھڑ جانے کے لیے جس کی ناف اکھڑ گئی ہو، یہ تعویذ لکھ کر باندھا جائے: ۶ ۱ ۸ ۷ ۵ ۳ ۲ ۹ ۴ {ذٰلِکَ تَخْفِیْفٌ مِّن رَّبِّکُمْ وَرَحْمَۃٌ}تلی بڑھ جانے کے لیے {اِنَّ اللّٰہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلَا ج وَلَئِنْ زَالَتَآ اِنْ اَمْسَکَھُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّنْ م بَعْدِہٖ ط اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا}۔ (فاطر: ۴۱) لکھ کر تلی پر لٹکا دیا جائے۔گنڈا برائے ہر مرض اکیس تار کا دھاگہ لے کر سورۂ مزمل تین بار پڑھ کر اول آخر ایک بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر ایک گرہ باندھے۔