اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
خبردار ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو، کسی مسلمان کا مال بغیر اس کی دلی رضامندی کے حلال نہیں۔3باب نمبر ۱۳ آسیب اور جنات کا بیان آسیب کی حقیقت آسیب کی حقیقت صرف یہ ہے کہ خبیث شیاطین تصرّف کرتے ہیں اور جھوٹ موٹ کسی کا نام لے دیتے ہیں۔1کیا خبیث اور جنات واقعی پریشان کرتے ہیں ایک صاحب نے دریافت کیا کہ ارواحِ خبیثہ اور شیطان تکلیف دیا کرتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے ؟ فرمایا ممکن تو ہے۔2جِنّ کا تصرّف بعض جگہ دیکھا ہے کہ آسیب زدہ لڑکی کو کسی کے سر مڑھ دیا (یعنی دھوکہ دے کر شادی کردی) اور جب اس کا شوہر اس کی طرف متوجہ ہوا، تو جِنّ صاحب اس کی طرف متوجہ ہوئے۔ بے چارہ یو ں ہی صبر کرکے رہ گیا۔ ان سب کا نتیجہ برا ہوتا ہے۔3عورتوں پر آسیب دو وجہ سے ہوتا ہے فرمایا عورتوں پر جو آسیب کا اثر ہوجاتاہے اس کے دو سبب ہوتے ہیں، کبھی جن کا غصہ اور کبھی اس کی شہوت ۔جیسا کہ بعض عورتوں نے بیان کیا کہ اس نے ہمبستری کا ارادہ کیا۔ 4جنات کن لوگوں کو زیادہ پریشان کرتے ہیں جنات کا ذکر تھا۔ فرمایا کہ جنات اپنے معتقدین ہی کو زیادہ ستاتے ہیں اور جو ان کے قائل نہیں، ان پر اپنا اثر نہیں ڈالتے۔ اور فرمایا کہ اس میں ایک راز ہے، وہ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی باطنی قوت میں تمام حیوانوں سے زیادہ قوت رکھی ہے۔ چناں چہ من جملہ ان قوتوں کے ایک قوت دافعہ بھی ہے۔ جو لوگ جنات (آسیب، بھوت پریت) کے قائل ہی نہیں ان