اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
حاضرات محض خیالات کا تصرف ہے، اگر اس مجلس میں کوئی آدمی یہ خیال جما کر بیٹھے کہ یہ کچھ نہیں بالکل باطل (اور جھوٹ) ہے، تو حاضرات کا ظہور اُسے نہ ہوسکے گا۔ ہم نے خود اس کا تجربہ کیا ہے کہ جب تک یہ خیال جمائے بیٹھے رہے، حاضرات والے عاجز ہوگئے کچھ بھی نظر نہ آیا۔ اور جب یہ خیال ہٹالیا تو سب کچھ نظر آنے لگا۔2حاضرات کے ذریعہ گمشدہ لڑکے کا پتہ معلوم کرنا ایک صاحب نے حاضرات کا ذکر کیا کہ کسی کا لڑکا واقعی بھاگ گیا ہے، اس نے حاضرات کا عمل کرا کے معلوم کرایا تو سب نشان بتلادئیے کہ (فلاں جگہ موجود ہے)۔ اس پر فرمایا کہ حاضرات کوئی چیز نہیں، محض خیال کے تابع ہیں۔ مجھے اس کا پورے طور سے تجربہ ہے، یہ سب بالکل واہیات ہے۔ جس مجلس میں حاضرات کاعمل کرایا گیا ہوگا اس میں ضرور کوئی شخص ایسا ہوگا جو اپنے خیال میں لڑکے کو ان پتوں کی جگہ جانتا ہوگا۔3جنات کو جَلانے کا شرعی حکم سوال نمبر ۵۴: اگر کسی بچے یا عورت پر جِنّ کا شبہ ہوتا ہے تو عاملین جنات کو جلادیتے ہیں، آیا جنات کو جلا کر مار ڈالنا جائز ہے یا ناجائز؟ الجواب: اگر کسی تدبیر سے پیچھا نہ چھوڑے تو درست ہے، اور بہتر یہ ہے کہ اس تعویذ میں یہ عبارت لکھ دے کہ اگر نہ جائے تو جل جائے (یعنی جلانے سے پہلے اس کو آگاہ کردے کہ اگر تم نہ جاؤ گے تو میں جلادوں گا۔ پھر بھی اگر کئی بار کہنے کے بعد نہ جائے تو جلانے کی اجازت ہے)۔1باب نمبر ۱۴ مسمریزم، قوتِ خیال، توجہ وتصرف کا بیان مسمریزم اور قوتِ خیال کی تاثیر فرمایا کہ چیونٹیاں جو میٹھائی وغیرہ پر چڑھتی ہیں اگر سانس روک کر وہ میٹھائی وغیرہ رکھی جائے تو اس پر چیونٹیاں نہیں چڑھتیں۔ میں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے۔ یہ عمل بھی مسمریزم کی ایک قسم ہے۔ ایسے اعمال میں اصل فاعل عامل کی قوتِ خیالیہ ہے، اور خیال کی قوت مسلّم ہے۔ میں نے بلا واسطہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب ؒ سے سنا ہے کہ ایک شخص کویہ خیال ہوا کہ شیر آیا اور کمر پر پنجہ مارگیا۔