اشرف العملیات - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ذہن بڑھتا ہے۔دل دھڑکنا : یہ آیت بسم اللہ سمیت لکھ کر گلے میں باندھیں، ڈورا اتنا لمبا رہے کہ تعویذ دل پر پڑا رہے۔ اور دل بائیں طرف ہوتا ہے: {اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُھُمْ بِذِکْرِ اللّٰہِ ط اَ لَا بِذِکْرِاللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ}۔ (رعد: ۲۸)پیٹ کا درد : یہ آیت پانی وغیرہ پر تین بار پڑھ کر پلادیں، یا لکھ کر پیٹ پر باندھیں : {لَا فِیْہَا غَوْلٌ وَّلَا ہُمْ عَنْہَا یُنْزَفُوْنَ}۔ (صآفّات: ۴۷)ہیضہ اور ہر قسم کی وبا، طاعون وغیرہ : ایسے دنوںمیں جو چیزیں کھاویں پیویں پہلے تین بار اس پر سورۂ {اِنَّا اَنْزَلْنٰہُ} پڑھ کر دم کرلیا کریں۔ ان شاء اللہ حفاظت رہے گی۔ اور جس کو ہوجائے اس کو بھی کسی چیز پر دم کرکے کھلادیں، ان شاء اللہ شفا ہوگی۔ تلی بڑھ جانا: یہ آیت بسم اللہ سمیت لکھ کر تلی کی جگہ باندھیں: {ذٰلِکَ تَخْفِیْفٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَرَحْمَۃ}۔ (بقرۃ:۱۷۸)ناف ٹل جانا : یہ آیت بسم اللہ سمیت لکھ کر ناف کی جگہ باندھیں، ناف اپنی جگہ آجاوے گی۔ اور اگر بندھا رہنے دیں تو پھر نہ ٹلے گی: {إِنَّ اللّٰہَ یُمْسِکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ اَنْ تَزُوْلا ۵ج وَلَئِنْ زَالَتَآ اِنْ اَمْسَکَھُمَا مِنْ اَحَدٍ مِّن ْ م بَعْدِہٖ ط اِنَّہٗ کَانَ حَلِیْمًا غَفُوْرًا}۔ (فاطر: ۴۱)بخار : اگر بدون جاڑے کے ہو یہ آیت لکھ کر باندھیں اور اسی کو دم کریں: {قُلْنَا یَنٰارُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّسَلٰمًا عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ}۔ (انبیاء: ۶۹) اور اگر جاڑے سے ہو تو یہ آیت لکھ کر گلے میںیا بازو پر باندھیں: {بِسْمِ اللّٰہِ مَجْرٖہَا وَمُرْسٰہَا ط اِنَّ رَبِّیْ لَغَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ}۔ (ہود: ۴۱)پھوڑا پھنسی یا ورم : پاک مٹی پنڈول وغیرہ چاہے ثابت ڈھیلا، چاہے پسی ہوئی لے کر اس پر یہ دعا تین بار پڑھ کر تھوک دیں: بِسْمِ اللّٰہِ تُرْبَۃُ أَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا لِیُشْفٰی سَقِیْمُنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا۔ اور اس پر تھوڑا پانی چھڑک کر وہ مٹی تکلیف کی جگہ یا اس کے آس پاس دن میں دو چار بار ملا کرے۔سانپ بچھو یا بھڑ وغیرہ کا کاٹ لینا :