گیااور قیمت نرخ یا بدن بڑھ جانے کی وجہ سے زیادہ ہو گئی تو زیادتی دینی ہوگی ۔
مسئلہ:اگر محرم نے حل کا شکار زخمی کیا اس کے بعد احرام کھول دیا اور شکار کی قیمت بڑھ گئی اور شکار کفارہ دینے سے پہلے مر گیا تو زخم کی وجہ سے جو نقصان ہوا ہے اس کا ضمان اور مرنے کی وجہ سے پوری قیمت واجب ہوگی اور اگر حلال ہونے اور کفارہ دینے کے بعد جانور مر گیا تو کچھ واجب نہ ہوگا ۔
جوں اور ٹڈی کو مارنا
مسئلہ: اگر ایک جوں ماری یا کپڑا دھوپ میں ڈالا تاکہ جوئیں مر جائیں یا کپڑا جو مارنے کیلئے دھویا تو ایک جو کے عوض روٹی کا ٹکڑا یا ایک کھجور دیدے اور تین کے بدلے میں ایک مٹھی گیہوں دیدے اور تین سے زیادہ کے عوض اگرچہ کتنی ہی ہوں پورا صدقہ یعنی نصف صاع دے ۔
مسئلہ:اگر کپڑا دھوپ میں ڈالا یا دھویا اور جوئیں مرگئی لیکن جوئیں مارنے کی نیت نہیں تھی تو کچھ واجب نہیں۔
مسئلہ:جوں کو کسی دوسرے سے مروانا یا پکڑکر زمین میں زندہ ڈال دینا سب برابر ہے سب صورتوںجزاء واجب ہے ۔
مسئلہ:جوں کی طرف اشارہ کرنا اور بتانا منع ہے اگر اشارہ کیا یا بتایا اور جوں ماری گئی توجزاء واجب ہوگی ۔
مسئلہ:اگر محرم نے غیر محرم کی جوںماری یا جوں زمین وغیرہ پر پھر رہی تھی بدن پر نہیں تھی اور اس کو محرم نے مارا تو کچھ واجب نہ ہوگا ۔
مسئلہ: حلال شخص اگرحرم میں جوں مارے تو کچھ واجب نہ ہوگا ۔
مسئلہ:ٹڈی بھی شکار کے حکم میں احرام یا حرم میں ٹڈی مارنے سے بھی جزاء واجب ہوگی اور ٹڈی کی جزاء بھی جوں کی جزاء کے موافق ہے ۔
مسئلہ:ٹڈی کو قصدا مارا ہو یا بیخبری میں پائوں کے نیچے آگئی ہو بہر صورت جزاء واجب ہوگئی ۔ہاں اگر تمام راستہ ٹڈیوں سے بھرا ہوا تھا اور کہیں نکلنے کی جگہ نہیں تھی اور پائوں سے دب کر ٹدیاں مرگئیں تو کچھ واجب نہ ہوگا ۔
شکار بیچنا ذبح کرناوغیرہ
مسئلہ:اگر محرم شکار پکڑ کر فروخت کرے تو بیع باطل ہے اگرچہ خریدنے والا حلال ہو اسی طرح محرم کیلئے بھی شکار خریدنا باطل ہے اگرچہ بیچنے والا حلال ہو ۔
مسئلہ:احرام کی حالت میں شکار کا ہبہ کرنا یا وصیت کرنا یا مہر یا بدل خلع قرار دینا بھی باطل ہے خواہ شکار زندہ ؎۱ہو یا ذبح کیا ہوا ہو ۔
مسئلہ:حلال شخص اگر حرم کا شکار پکڑ کر بیچے گا تو بیع باطل ہوگی خواہ حرم میں بیچے یا حرم سے باہر نکل کر محرم کے ہاتھ بیچے یا حلال کے ہاتھ اسی طرح حرم میں شکار کا خریدنا بھی باطل ہے ۔
مسئلہ:اگر فروخت کرنے کے بعد شکار مر جائے تو اگر خریدنے والا اور بیچنے