مستحبات ِ احرام
۱۔ میل دور کرنا ۲۔ناخن کترنا ۳۔بغل صاف کرنا ۴۔زیر ناف کے بال دور کرنا ۵۔ احرام کی نیت سے غسل کرنا ۶۔لنگی یا چادر سفیدنئی یا دہلی ہوئی استعمال کرنا ۷۔چپل پہننا ۸۔ زبان سے احرام کی نیت کرنا ۹۔نیت کا نماز کے بعد بیٹھ کر کرنا ۱۰۔ احرام کا میقات سے پہلے باندھنا۔
حکم احرام
جب احرام باندھ لیا تو اس کا حکم یہ ہے کہ جس چیز کا احرام باندھا ہے بلا اس کے کیے نہ کھولا جائے۔ اگ رکوئی ایسا فعل بھی ہوجائے جس سے احرام فاسد ہوجاتا ہے تب بھی تمام افعال حج کے اداکرے اورا گر حج نہ ملے تو عمرہ کرکے حلال ہو جائے اوراگر کوئی حج سے روک لے تو ہدی ذبح کرنے کے بعد حلال ہو۔
مسائل احرام
نیت کے مسائل مسئلہ ۱۔ نیت احرام کا دل سے ہونا ضروری ہے زبان سے کہنا صرف مستحسن ہے جس چیز کا احرام باندھنا ہے اس کی دل میں نیت کرنی چاہیے کہ افراد کااحرام باندھتا ہوں یا قران کا یاتمتع کااگر دل سے نیت کرلی اور زبان سے کچھ نہیںکہا تو نیت ہوجائے گی۔
مسئلہ: دل میں قران کی کی اور زبان سے افراد یا تمتع نکل گیا تو جو دل میں تھا اس کا اعتبار ہوگا۔ زبان کے الفاظ کااعتبار نہ ہوگا۔
مسئلہ: نیت کا تلبیہ کے ساتھ ہونا شرط ہے جیسا کہ پہلے بیان ہوچکا۔
مسئلہ: اگر کسی شخص نے صرف احرام باندھ لیا اور حج یاعمرہ کسی چیز کی نیت نہیں کی تو احرام صحیح ہوگیااوراس کو حج یا عمرہ کے افعال شروع کرنے سے پہلے پہلے اختیار ہے کہ اس احرام کو حج کے لیے کر دے یا عمرہ کے لیے اگر افعال شروع کرنے سے پہلے متعین نہیں کیا اورعمرہ کے لیے پورا طواف یاایک (۱) چکر کر لیا یا بلانیت عمرہ کے طواف کا ایک چکر کرلیا تو یہ احرام عمرہ کا ہوگیا اور طواف کرنے سے پہلے وقوف عرفہ کر لیا تویہ احرام حج کا ہو جائیگا اگر نیت نہ ہو۔
مسئلہ: حج کا احرام باندھا لیکن فرض یا نفل کی تعیین نہیں کی تویہ احرام حج فرض کا ہوگا اگر اس پر حج فرض ہے اور اگر اس پر حج فرض ہے او راگر نذریا نفل یا کسی دوسرے کی طرف سے حج کی نیت کرلی تو جیسی نیت کرے گا ویسا ہوگا۔
مسئلہ: کسی شخص نے حج یا عمرہ یاقران کا احرام باندھا اور پھر بھول گیا یا شک ہوگیا۔ کہ کس چیز کی نیت سے احرام باندھا تھاتو ایسے شخص کو حج اورعمرہ دونوں کرنے چاہئیں اورعمرہ پہلے کرنا چاہیے جس طرح قارن کرتاہے لیکن یہ شخص شرعاً قارن نہ ہوگا اس لیے اس پر قران کی ہدی (قربانی) لازم نہ ہوگی۔
مسئلہ: اگر حج بدل ہے تو جس کی طرف سے حج کرنا ہے اس کی طرف سے نیت کرو اور زبان سے بھی کہو کہ فلاں کی طرف سے حج کی نیت کی اوراس کی طرف