توڑنا۔ ٹوٹے ہوئے عضو پرپٹی باندھنا جائزہے۔
مسئلہ: ہیضہ وغیرہ کا انجیکشن اور چیچک کا ٹیکہ لگوانا جائز ہے
مسئلہ: تہبند میں روپیہ یا گھڑی کے لیے جیب لگانا جائز ہے۔
مسئلہ: علاوہ سر اور منہ کے سب بدن کو ڈھانپنا۔ کان گردن پیروں کو چادر رومال وغیرہ سے ڈھال نپنا جائز ہے۔
مسئلہ: جو داڑھی ٹھوری سے نیچے لٹکی ہوئی ہے اس کو چھپانا جائز ہے۔
مسئلہ: دیگ’ طباق ’رکابی’ چارپائی’ سبزی وغیرہ سر پر اٹھانا جائز ہے۔
مسئلہ: خشکی کے اس شکار کا گوشت کھانا جس کو حلال شخص نے حل میں شکار کیا ہو اور اسی نے ذبح کیاہو۔ محرم نے کسی قسم کی شرکت نہ کی ہو جائز ہے۔ اونٹ گائے بکری مرغی گھریلو بطخ اور گوشت کھانا بھی جائز ہے۔ او رجنگلی بطخ کو ذبح کرنا جائز نہیں۔
مسئلہ: موذی جانوروں کو مارنا جائز ہے جیسے سانپ بچھو۔ پسو چھپکلی گرگٹ۔ بھڑ’کھٹمل’ چپل ’مکھی مردار خور کوا وغیرہ۔
مسئلہ: بلاالائچی اورلونگ اور خوشبودار تمباکو کے پان کھانا جائزہے۔ اور لونگ الائچی اور خوشبودار تمباکو ڈال کر کھانا مکروہ ہے۔
مسئلہ: خوشبودار چیز کھانا مکروہ ہے اگر کسی کھانے میں خوشبو ڈال کر پکا لیا اور خوشبو آتی ہے تو مکروہ نہیں۔
مسئلہ: ایسا شعر پڑھنا جس میں گناہ کی بات نہ ہو جائز ہے اور جس میں گناہ کی بات ہونا جائز ہے۔
مسئلہ: بدن کو گھی یا چربی لگانا مکروہ ہے۔
مسئلہ: ڈاڑھی سر اور تمام بدن کو اس طرح کھجلانا کہ بال نہ گرے جائزہے اور اگر زور سے کھجلانے سے بال ٹوٹنے کااندیشہ نہ ہو تو پھر زور سے کھجلانا بھی جائز ہے۔ گوخون نکل آئے۔
مسئلہ: کپڑوں کی گٹھری اگر خوب بندھی ہوئی ہے تو اس کا اٹھانا جائزہے ورنہ مکروہ ہے۔
مسئلہ: گھی تیل’ چربی کاکھانا جائزہے۔
مسئلہ: زخم یا ہاتھ پاؤں کی بوائی اورپھٹن میں تیل لگانا جائزہے بشرطیکہ خوشبو والا نہ ہو۔
مسئلہ: مسائل اور دینی امور میں گفتگو اور مباحثہ جائز ہے۔
مسئلہ: احرام کی حالت میں اپنایا کسی دوسرے کا نکاح کرنا جائزہے لیکن صحبت کرناجائزنہیں۔
مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کا بیان
مسئلہ: مکہ مکرمہ میں قبرستان مکہ مکرمہ یعنی باب المعلے کی طرف سے داخل ہونا اور باب السفلے سے نکلنا مستحب ہے اگر سہولت سے ممکن ہو ورنہ جس