قبا کے نئے راستے سے مشرق کی جانب وادئی ’’جانونا‘‘ میں ’’بستان الجزع ‘‘کے پاس ہے اس جگہ ’’بنو سالم ‘‘ آباد تھے سب سے پہلا جمعہ رسول اللہ ﷺ نے اسی مسجد میں پڑھایا ۔
(۳)مسجد مصلے یا مسجد غمامہ
مناخہ کے جنوب وغروب میں ہے رسول اللہ ﷺ اس جگہ عیدین کی نماز پڑھتے تھے ۔
(۴)مسجد سقیا
’’باب عنبریۃ‘‘ کے قریب ریلوے استیشن کے اندر ایک قبہ ہے جس کو’’ قبۃ الروس ‘‘کہتے ہیں اس میں ایک کنواں ہے جس کو ’’بیر سقیا‘‘ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے غذوائے بدر کو تشریف لے جاتے ہوئے اس جگہ نماز ادا فرمائی تھی اور اھل مدینہ منورہ کیلئے برکت کی دعا فرمائی تھی ۔
(۵)مسجد احزاب یا مسجد فتح
’’جبل سلع ‘‘کے غربی کنارے پر پے غذوائے احزاب میں یعنی جب تمام کفار مدینہ منورہ پر مجتمع ہو کر چڑھ آئے تھے اور خندق کھودی گئی تھی اس وقت رسول اللہ ﷺ اس جگہ تین روز پیر ،منگل، بدھ کو دعا فرمائی اللہ تعالی نے دعا قبول فرمائی اور اللہ نے فتح دی ۔
(۶)مسجد ذباب
جبل احد کے راستے میں’’ ثنیۃ الوداع ‘‘سے اتر کر احد کے راستے کے بائیں جانب جبل ذباب ہے اس پر یہ مسجد ہے غذوائے خندق میں اس جگہ خیمہ نبوی ﷺ نصب ہوا تھا اور اس جگہ حضور ﷺ نے نماز بھی پڑھی تھی۔
(۷) مسجد قبلتین
مدینہ منورہ کے شمال وغرب میں وادی عقیق کتے قریب ایک ٹیلہ پرہے اس میں ایک محراب ؎۱ بیت المقدس کی طرف ہے اور دوسری کعبہ کی جانب چونکہ تحویل قبلہ کا واقعہ اسی مسجد میں ہوا تھا اس وجہ سے اس کو مسجد قبلتین کہتے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ تحویل قبلہ کا واقعہ مسجد قبا میں ہوا تھا ۔
(۸)مسجد الفضیح
عوالی کے شرق میں رسول اللہ ﷺ نے اس جگہ میں یہود بنی نضیر کے محاصرہ کے وقت نماز پڑھی تھی اور فضیح کھجور کی شراب کو کہتے ہیں حضرت ابو ایو