واجبات حج میں سے کسی واجب کو ترک کرنا
مسئلہ:اگر پورا یا اکثر طواف ؎۱ زیارت بے وضو کیا تو دم دے اور اگر طواف قدوم یا طواف وداع یا طواف نفل یا نصف سے کم طواف زیارت بلا وضوکیا تو ہر پھیرے کے لئے آدھا صاع صدقہ دے اور اگر تمام پھیروں کا صدقہ دم کے برابر ہو جائے تو کچھ تھوڑا سا کم کردے اور اگر ان تمام صورتوں میں وضو کر کے ان کا اعادہ کر لیا تو کفارہ اور دم ساقط ہو جائے گا ۔
مسئلہ:اگر بدن یا کپڑے پر طواف فرض یا واجب یا نفل کرتے وقت نجاست لگی ہوئی تھی تو کچھ واجب نہ ہوقگا کیلن مکروہ ہے مسئلہ: ؎۲اگر پورا یا اکثر طواف زیات جنابت یا حیض و نفاس کی حالت میںکیا تو بدنی یعنی ایک اونٹ یا ایک گائے سالم واجب ہوگااور اگر طواف قدوم یا طواف وداع یا طواف نفل ان حالتوں میں کیا تو ایک بکری واجب ہوگی اور ان سب صورتوں میں طہارت کے ساتھ طواف کا اعادہ کر لینے سے کفارہ؎۳ ساقط ہوجائے گا ۔
مسئلہ:جو طواف جنابت حیض یا نفاس کی حالت میں کیا ہو اس کا اعادہ واجب ہے اور جو بے وضو کیا ہو اس کا اعادہ مستحب ہے مسئلہ:اگر سعی پہلے طواف کے بعد کر چکا ہو تو سعی کا اعادہ نہ کرے کیونکہ پہلا طواف معتبر ہو گیا لیکن ناقص ہونے کی وجہ سے اعادہ کیا گیا ہے اور دوسرا طواف صرف اس نقصان کی تلافی کے لئے ہے ۔
مسئلہ:اگر طواف زیارت جنابت کی حالت میں کیا اور طواف وداع طہارت سے کیا تو اگر طواف وداع ایام نحر (دس ذی الحجہ سے بارہ تک )میں کیا ہے تو یہ طواف زیارت بن جائے گا اور طواف وداع چھوڑے کا دم لازم ہوگا لیکن اگر پھر طواف کر لیا تو یہ طواف وداع ہو جائے گا اور دم ساقط ہو جائے گا اور اگر طواف وداع ایام نحر گزرنے کے بعد کیا تب بھی یہ طواف زیارت ہو جائے گا لیکن دو۲ دم واجب ہونگے ایک طاف زیارت کی تاخیر کی وجہ سے اور دوسرا طواف وداع چھوڑنے کی وجہ سے ہاں اگر اس کے بعد اور طواف کر لیا ہو تو یہ طواف وداع ہو جائے گا اور دوسرا دم جو طواف وداع چھوڑنے کی وجہ سے ہوا تھا ساقط ہو جائے گا ۔
مسئلہ:طواف زیارت ایام نحر میں بے وضو کیا تو اگر اس کے بعد طواف وداع ایام نحہ ہی میں با وضو کر لیا تو یہ طواف زیارت بن جائے گا اوراگر ایام نحر کے بعد کیا تو یہ طواف زیارت کے قائم مقام نہ ہوگا بلکہ دم واجب ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱۔طواف بلا وضوکرنا ؎۲۔جنابت یا حیض و نفاس کی حالت میں طواف کرنا ۱۲ منہ ؎۳۔اگر نصف سے کم طواف زیارت جنابت سے کیا توبھی قربانی ہے ۔شیرمحمد
مسئلہ: ؎۱ طواف عمرہ پورا یا اکثر یا اقل اگرچہ ایک ہی چکر ہو اگر جنابت یا حیض یا نفاس کی حالت میں یا بے وضو کیا تو دم واجب ہوگا ۔
مسئلہ:طواف عمرہ میں بدنہ اور صدقہ واجب نہیں ہوتا اور حدث وجنابت قلیل وکثیر سے بھی احکام میں کچھ فرق نہیں ہوتا۔