پتہ وغیرہ بتاد و تا کہ وہ بھی پہلے سے تیار ہوجائیں۔ ان کو اپنے وطن کا پورا پتہ یاد کرادو اور ضروری باتیں خوب سمجھا دو۔
۱۴۔ حاجیوں کے لیے چیچک کا ٹیکہ اور ہیضہ کا انجکشن کرانا ضروری ہے بلا اس کے جہاز کا ٹکٹ نہیںملتا۔ اس لیے اگر سہولت سے ہوسکے تواپنے شہر کے کسی سرکاری شفا خانہ میں کر الو کیونکہ اس س یبعض اوقات بخار وغیر ہوجاتا ہے۔ گھر پر ہی اس سے فارغ ہو جاؤ۔ لیکن ڈاکٹر سے سرٹیفکیٹ لے کر احتیاط سے رکھو۔ جہاز کا ٹکٹ لیتے وقت دکھلانا پڑے گا۔ اگر یہاں وقت ہو تو بمبئی اور کراچی میں بہت سہولت سے ہو جاتا ہے بلکہ اکثر جو لوگ مکان پرکراتے ہیں بعض وفعہ ان کو وہاں کے لوگ دق کرتے ہیں او ردوبارہ کرانا پڑتا ہے۔ ٹیکے اور انجکشن کے قواعد بدلتے رہتے ہیں ان کو معلوم کرلیا جائے۔
۱۵۔ دوسرے ملک میں جانے کے لیے پاسپورٹ (پروانہ راہداری)اپنی حکومت سے لینا ضروری ہے بلکہ اس کے بغیر ٹکٹ نہیں ملتا اورنہ سہولت سے دو سرے نے ملک میں داخل ہوسکتا ہے۔ حاجیوں کے لیے بھی پاسپورٹ ضروری ہے۔ اگر اپنے ضلع سے لے لو تو اچھا ہے مفت مل جائے گا۔ اگر یہاں کسی وجہ سے لینے میں وقت ہوتو بمبئی اور کراچی میں بھی مل جائے گا مگر فیس دینی ہوگی فیس کی مقدار گٹھتی پڑھتی رہتی ہے۔
۱۶۔ بکس اور سامان پر اپنا پتہ اورمعلم کانام لکھدو۔ جہاز اور دیگر مواقع میں اپنے سامان کی شناخت میں سہولت ہوگی۔
۱۷۔ کراچی میں حاجیوں کے ٹھہرنے کے لیے حاجی کیمپ بناہوا ہے اس میں ٹھہر نے کا کوئی کرایہ دینا نہیں پڑتا۔ اس کے علاوہ بعضے مسافر خانے بھی ہیں مکان بھی کرایہ پر مل جاتے ہیں بمبئی میں کئی مسافر خانے حجاج کے لیے بنے ہوئے ہیں جن میں کوئی محصول دینا نہیں پڑتا، صابو صدیق کامسافر خانہ نہایت عالیشان شہر میں کرافٹ مارکیٹ کے متصل ہے ا س میں کافی آرام ملتاہے، اور ضروریات سفر خرید نے میں بھی سہولت ہوتی ہے گودی سے بھی زیادہ دور نہیں ہے ۔ اپنے وطن سے بمبئی ہو کراچی کی مسافت او رجس لائن سے سفر کرنا وہ سفر خرچ کا حساب لگا کر دیکھ لو کہ کس راستہ میں کفالت ہے ان سب امور کو سوچ کر جس جگہ سے سوار ہونا ہو وہاں کا ارادہ کرو اورخدا پر بھروسہ رکھو، انشاء اللہ سب کام اطمینان سے ہوجائیں گے۔
جہاز کا سفر
(۱) جہاز بمبئی سے سید ھا جدہ جائے اور عدن وغیرہ کہیں نہ ٹھہرے تو تقریباً دس گیارہ روز میں متوسط رفتار سے جدہ پہنچ جاتاہے بعضے تیز رفتار جہاز اس سے بھی جلدی پہنچتے ہیں۔ (اور کراچی سے جدہ پہنچنے میں چھ سات دن لگتے ہیں)
(۲) جہاز کے سفر میں اکثر دوران سرچکرانا، متلی، پیچش کی شکایت ہوجاتی ہے اس لیے کوئی دوایا لیموں کااچار، اسپغول، چار تخم، چٹنی، نمک سلیمانی وغیرہ