ہٰذَا الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ اَعْتِقُ رِقَابَنَا مِنَ النَّارِ وَاَعِذْنَا ِمنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ وَبَارِکْ لَنَا فِیْمَا اَعْطَیْتَنَا اَللّٰہُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ اَکْرَمِ وَفْدِکَ عَلَیْکَ اَللّٰہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ عَلٰی نَعْمَائِکَ وَاَفْضَلُ صَلَاتِکَ عَلٰی سَیِّدِ اَنْبِیَائِکَ وَجَمِیْعِ رُسُلِکَ وَاَصْفِیَائِکَ وَعَلٰی الِہٖ وَصَحْبِہٖ وَاَوْلِیَائِکَ۔
طواف قدوم کے احکام
مسئلہ: طواف قدوم آفاقی کے لیے جومفر دیا قارن ہو سنت ہے اور تمتع کر نے والے آفاقی کے لیے سنت نہیں ہے۔ مکی میقاتی اور حلی کے لیے بھی مسنون نہیں ہے البتہ مکی وغیرہ اگر میقات سے باہنر جاکر مکہ مکرمہ آئے تو اس کے لیے بھی مسنون (۱) ہے۔
مسئلہ: طواف قدم کا وقت مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے وقت سے وقوف عرفہ تک ہے اگر وقوف عرفہ کرلیا اور طواف نہیں کیا تو اس کاوقت ختم ہوگیا اور اس کے بعد طواف قدوم ساقط ہوگیا۔
مسئلہ: آفاقی شخص اگر سید ھا عرفات چلا جائے اور مکہ مکرمہ میں دسویں تارخی کو یانویں کو وقوف عرفہ کے بعد آئے تو اس سے طواف قدوم ساقط ہوجاتا ہے اس لیے کہ اس کاوقت وقوف سے پہلے پہلے ہے۔
مسئلہ: کوئی شخص باوجود قدرت ا ور وقت کے طواف قدوم کو چھوڑ کر فرعات چلاگیا اس کے بعدخیال آیا کہ طواف قدوم مکہ مکروہ واپس آکر کرے تو اگر وقوف عرفہ کے وقت یعنی نویں ذی الحجہ کے زوال سے پہلے واپس آکر طواف طر لیا تو سنت اداہوگئی ورنہ نہیں۔
مسئلہ: طواف قدوم کے بعد اگر صفا مروہ کی سعی کا بھی ارادہ ہوتواس طواف میں اضطباع اورپہلے تین چکروں میںرمل بھی کرے ورنہ اضطباع اوررمل نہ کرے۔
مسئلہ: مفرد کے لیے سعی طواف زیارت کے بعد افضل ہے اور قارن کے لیے طواف قدوم کے ساتھ سعی کرنا افضل ہے اور جو شخص طواف زیارت سے پہلے حج کی سعی کرلے وہ طواف زیارت کے بعد سعی نہ کرے۔
مسئلہ: وقوف سے پہلے اگر کسی نے نفل طواف کرلیا اور طواف قدوم کی نیت نہیں کی تو بھی طواف قدوم ہوگیا طواف قدوم کی خاص طور سے نیت کرنا ضروری نہیں ہے۔
صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرنے کا بیان
مزدلفہ سے ملاہو ا ایک میدان ہے جہاں سے گزرتے وقت دوڑ کر صفا مروہ یہ وہی جگہ ہے جہاں حضرت ہاجرہ پانی کی تلاش میں دوڑی تھیں پہلے یہیں سے بیت اللہ نظر نہیںآتا تھا اب سعودی حکومت نے ایسے طرز پر بنا دیا ہے کہ سعی کرتے وقت بیت اللہ نظر آتا ہے صفا اور مروہ دو پہاڑیاں ہیں جو مسجد حرام سے متصل ہیں سعی کے معنی دوڑنا احکام حج میں صفا اور مروہ کے درمیان مخصوص طریق سے سات چکر لگانے کا نام سعی ہے صفا مروہ کے درمیان سعی کا فاصلہ بعض علماء نے سات سو پچاس اور بعض نے سات چھیاسٹھ ذراع لکھا ہے۔