کسی کی بکری بلا اجازت یا چوری سے ذبح کر دی تو اگر اس کی زندہ ہونے کی حالت میں جو قیمت تھی وہ مالک کو دیدی تو جائز ہے گو گنہگار ہوگا اگر ذبح کے بعد کی قیمت لگائی تو جائز نہیں ۔اسی طرح اگر کوئی بکری خریدی اور ذبح کر دی اس کر بعد کسی دو سرے شخص نے دعوی کیا کہ یہ بکری تو میری تھی بیچنے والے کی نہ تھی تو اگر وہ اس بیع کو جائز رکھے تو جائز ہے اور اگر وہ جائز نہ رکھے تو جائز نہیں ۔
مسئلہ:کسی کا جانور تھارے پاس امانت تھا یا مانگا ہوا تھا یا کرایہ پر تھا اور اس کو ہدی میں ذبح کر دیا اور اس کی قیمت دیدی تو جائز نہیںہے۔
مسئلہ:اگر دو آدمیوں نے غلطی سے ایک دو سرے کی ہدی کو اپنی طرف سے ذبح کر دیا تو ہر ایک کی ہدی اس کی طرف سے ہو گئی اور دونوں پر ضمان بھی نہیں ہر ایک اپنی اپنی ہدی کو لے لے اور اگر دونوں کو کھانے کے بعد معلوم ہوا تو ہر ایک دوسرے سے معاف کرائے اگر دو نوں معاف نہیں کرتے تو وہ ایک دوسرے کو گوشت کی قیمت دیدے اور اس کو صدقہ کر دیا جائے ۔
ہدی کا ضائع اور ہلاک ہونا
مسئلہ:اگر ہدی راستے میں حرم میں داخل ہونے سے پہلے یا وقت معین سے پہلے مرنے کے قریب ہو جائے تو اگر نفلی ہدی ہے اور اونٹ ہے تو اس کو نحر کرے اور اگر گائے وغیرہ ہے تو اس کو ذبح کرے اور گوشت فقراء کو دیدے خود مالک اور امیر آدمی نہ کھائے اور خود کھائے گا یا امیر آدمی کو کھلائے گا تو اس کی قیمت کا صدقہ دیناواجب ہوگااور اس کے بدلے میں دوسری ہدی واجب نہیں اگر فقراء وہاں موجود نہیں تو اوبٹ کے کلادۃ (پٹہ)کو اور کوہان کو خون لگادے اور گائے وغیرہ کو بھی ذبح کر کے اسی طرح خون لگادے یہ اس بات کی علامت اور نشانی ہے کہ یہ ایسی ہدی ہے کہ جس کا کھانا صرف فقراء کو جائز ہے مالدار کو جائز نہیں اسی طرح اگر واجب معین ہو یعنی کسی معین جانور کی نذر کی ہو تو اس کے بدلے میں دوسری ہدی واجب نہیں اور اگر ہدی واجب ہے تو اس کو ذبح کر کے جو چاہے کرے اور اس کے بدلے میں دوسری ہدی واجب ہو گی ۔
مسئلہ:اگر ہدی میں کوئی ایسا عیب پیدا ہوجا ئے جس کی وجہ سے ہدی جائز نہ ہو مثلا تہائی سے زیادہ کان یا دم کٹ گئی تو اگر نفلی ہدی ہو تو اس کے قائم مقام دوسری ہدی واجب نہیں اسی کو ذبح کر دے اور اگر واجب ہو تو اس کے قائم مقام دوسری ہدی کرے اور پہلی کو جو چاہے کرے ۔
مسئلہ:اگر ہدی حرم میں پہنچ کر ایام نحر سے پہلے ہلاک ہو جائے تو اگر نفلی ہدی ہے اور نقصان بہت آگیا تو اس کو ذبح کر کے گوشت فقراء پر تقسیم کر دے خود اس سے نہ کھائے اور اگر تھوڑا سا عیب ہے تو اس کو ذبح کر کے فقراء کو دیدے اور خود بھی کھاسکتا ہے ۔
مسئلہ:اگر ہدی چوری ہوگئی یا گم ہو گئی اور اس کے بجائے دوسری ہدی خرید لی