احرام کابیان
احرام: احرام کے معنی حرام کرنا۔ حاجی جس وقت حج کی نیت پختہ کرکے تلبیہ (یعنی لبیک الخ) پڑھ لیتاہے۔ تواس پر چند (۱) حلال اومباح چیزیں بھی احرام کی وجہ سے حرام ہوجاتی ہیں اس وجہ سے اس کو احرام کہتے ہیں اور مجازا ان دو چادروں کو بھی احرام کہتے ہیں جن کو حاجی حالت احرام میں استعمال کرتاہے۔
اقسام احرام: احرام چار طرح کا ہوتا ہے ۱۔ صر ف حج کااحرام اس کو افراد کہتے ہیں ۲۔صرف عمرہ کا احرام اس کو تمتع کہتے ہیں بشرطیکہ یہ احرام حج کے مہینوں میں ہو۔ حج ۳۔اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام اس کو قران کہتے ہیں ۴۔ صرف عمرہ کااحرام خواہ ایام حج سے قبل ہو یا بعد ہیں۔
احرام باندھنے کاطریقہ: جس وقت احرام باندھنے کاارادہ ہوتواول حجامت بنواؤ زیر ناف کے بال دور کرو۔ اگر سرمنڈوانے کی عادتہوتو منڈالو ورنہ کنگھی سے بال درست کر و بیوی اگرساتھ ہوتو صحبت بھی مستحب ہے اس کے بعد احرام کی نیت سے غسل کرو اگر کسی وجہ سے غسل نہ کر سکو تو وضو کر لو اور سکے ہوئے کپڑے بدن سے نکال دو ایک لنگی باندھ لو اور ایک چادر اوڑھ لو خوشبو لگاؤ لیکن کپڑوں پر ایسی خوشبونہ لگاؤ جس کا جسم (۱) باقی رہے۔ اس کے بعد دو رکعت نفل احرام کی نیت سے پڑھو’اول رکعت میں پوری قُلْ یٰاَیَّہَا الْکٰفِرُوْنَ اور دوسری رکعت میں پوری قُلْ ہُوَاللّٰہ پر ہو سلام پھیر کر قبلہ روبیٹھ کر سر کھول کر اسی جگہ نیت کرو۔
اگرحج کا احرام ہوتویوں نیت کریں
اَللّٰہُمَّ اِنِّی اُرِیْدُ الْحَجَّ فَیَسِّرْہُ لِیْ وَتَقَبَّلَہُ ِمنِّیْ۔ اے اللہ میں حج کی نیت کرتا ہوں اسے میرے لیے آسان کیجئے اور قبول فرمائیے۔
عمرہ کا احرام ہوتو یوں نیت کریں
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اُرِیْدُ الْعُمْرَۃَ فَیَسِّرْ ہَالِیْ وَتَقَبَّلْہَا مِنِّیْ۔ اے اللہ میں عمرہ کرنا چاہتا ہوں اس کو سہل فرمادیجیے اور قبول فرمالیجے۔
حج اورعمرہ کا احرام ہوتویوں نیت کریں
اللہم انی ارید الحج والعمرۃ فیسر ہمالی وتقبلہما منی۔ ائے اللہ میں حج اور عمرہ دونوں اکھتے کرنا چاہتا ہوں ان کو سہل فرمادیجئے اور قبول فرما لیجئے۔
اگر عربی کے یہ الفاظ یاد نہ ہوتو صرف اردو میں ترجمہ کہہ لیں۔
اس کے بعد بلند آواز سے تین مرتبہ تلبیہ پڑھیں۔ تلبیہ کے الفاظ یہ ہیں۔
لَبَّیْکَ اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ لَبَیَّکَ لَاْ شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ لَاْ شَرِیْکَ لَکَ۔ حاضر ہوں اے اللہ میں حاضر ہوں آپ کا کوئی شریک نہی ہے میں حاضر ہوں اور سب نعمتیں آپ ہی کی عطا کی ہوئی ہیں اورملک بھی آپ ہی کاہے اس میں کوئی آپ کا شریک نہیں اس کے بعد درود شریف پڑھیںاس کے بعد جو چاہیں دعا مانگیں ۔