مسئلہ: اگر رمل کرنا بھول گیااور ایک چکر کے بعد یاد آیا تو صرف دو میں رمل کر لے اور اگر اول کے تین چکر کے بعد یاد آئے تو پھر رمل نہ کرے کیونکہ جس طرح اول کے تین چکروں میں رمل سنت ہے اسی طرح اخیر کے چار میں رمل نہ کرنا بھی سنت ہے۔
مسئلہ: سارے طواف (یعنی ساتوں چکروں میں) رمل کرنا مکروہ ہے لیکن کرنے سے کوئی جزا واجب نہ ہوگی۔
مسئلہ: کسی مرض یا بڑھاپے کی وجہ سے اگر رمل نہیں کرسکتا تو کچھ حر ج نہیں۔
مسئلہ: رمل کرتے ہوئے بیت اللہ شریف کے قریب چلنا افضل ہے لیکن اگر قریب ہو کر رمل نہ کرسکتا ہو تو پھر فاصلہ سے رمل کے ساتھ طواف کرنا افضل ہے محض قریب کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے دوسروں کو تکلیف دیناگناہ ہے اسی طرح بلا رمل بھی مرد کوبیت اللہ کے قریب طواف کرنا افضل ہے لیکن اگر قریب ہونے میں دوسروں کو تکلیف ہوتی ہو تو پھر افضل نہیں۔
طواف کے پھیروں میں کمی زیادتی کے مسائل
مسئلہ: اگر قصدا کسی نے آٹھواں چکر بھی کرلیا تو پھر چھ چکر اور ملا کر پورا طواف کرنا واجب ہے۔ گویا اب دوطواف ہوجائیںگے۔
مسئلہ: ساتویں چکر کے بعد وہم یا وسوسہ سے آٹھویں چکر کرلیا تب بھی اس کو دوسرا طواف پورا کرنا لازم ہے۔
مسئلہ: اگر آٹھواں چکر کیا اور گمان یہ تھا کہ یہ ساتواں ہے لیکن بعد میں معلوم ہواکہ آٹھواں ہے تو پھر دوسرا طواف لازم نہیں۔
مسئلہ: اگر طواف رکن میں شک ہوجائے تو اس کا اعادہ کرے اور اگر طواف فرض (۱) واجب کے پھیروں کی تعدا د میں شبہ ہوجائے تو جس پھیرے (۲) میں شک ہو اس کا اعادہ کرلے۔
مسئلہ: طواف سنت اور نفل میں اگر شک ہو تو غلبہ ء ظن کااعتبار ہے۔
مسئلہ: اگر کوئی عادل شخص طواف کرنے والے کے ساتھ ہواور وہ تعداد پھیروں کی کم بتائے تو اس کے قول پر احتیاطاعمل کرنا مستحب ہے اور اگر دو عادل شخص بتا دیں تو ان کے قول پر عمل کرنا واجب ہے۔
آپ زمزم پینے کاطریقہ
آب زمزم پرنماز طواف کے بعد آئے اور آگر بہ سہولت ممکن ہوتو خودپانی کھینچے اور بسم اللہ پڑھ کر کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر قبلہ رو ہو کریہ دعا پڑھ کر پیے اور خوب ڈٹ کرپے۔
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ عِلْمًا نَّا فِعًا وَّرِزْقًا وَّاْسِعًا وَّشِفَائً مِّنْ کُلِّ دَاْئٍ
اے اللہ میں آپ سے علم نافع اور رزق واسع اور شفاء کا مل کا طلبہ گار ہوں۔ اورتین مرتبہ سانس لے کر پئے او رپھر خدا کی حمد کرے اور سر اور منہ کو بھی پانی