ہندوستان اور پاکستان میں قطب نما سے قطب کی سمت معلوم کرتے کے بعد قبلہ کا معلوم ہونا سہل ہے کیونکہ ان دونوں ملکوں سے قبلہ مغر کی طرف قدرے مائل بجنوب ہے اس لیے مغرب کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنا کافی ہے لیکن راستہ میں جہاز چونکہ مختلف جوانب میں چلتا ہے اورقبلہ بدلتا رہتا ہے اس لیے وہاں صرف قطب نما سے کام نہٖں چلتا بلکہ وہاں سمت قبلہ خاص طور سے معلوم کرنی ہوتی ہے۔
مختصر طور سے اتنا یاد رکھنا چاہیے کہ بمبئی اورکراچی سے قبلہ مغرب کی جانب ہے اور عدن سے شمال کی جانب اور جدہ سے مشرق کی جانب اس لیے جس قدر دن قریب آتا جائے شمال کی طرف رخ کرتے جاؤ اور عدن یا اس کی محاذات میں پہنچ کر شمال کی طرف منہ کرکے نماز پڑھو۔ عدن سے آگے چل کر جس قدر جدہ کے قریب ہوتے جاؤ اسی قدر مشرق کی طرف رخ پھیرتے جاؤ۔ جدہ میں پہنچ کر بالکل قبلہ مشرق کی طرف ہے۔
کراچی سے جدہ براہ عدن ۲۱۲ میل ہے اور بمبئی سے براہ عدن ۳۳۲۵ میل ہے اس لیے جہاز کی رفتار معلوم کر کے روزانہ مسافت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔
نوٹ: جہاز میں قبلہ نمالگا ہوا ہوتاہے سمت قبلہ بدلنے کے لیے جہاز والوں کی طرف سے ایک آدمی متعین ہوتاہے لہٰذا اعتبار کرکے اس سمت نماز پڑھی جائے کیونکہ ہر آدمی کو اس نقشہ سے قبلہ سمجھ میں نہیں آسکتا۔ قبلہ معلوم کرنے کے لیے ہم ایک نقشہ بھی لکھتے ہیں جس سے ترکیب ذیل کے ساتھ سمت قبلہ قطب نما کے ذریعہ سے معلوم ہوسکتی ہے (۱) یہ نقشہ جناب مولانا حکیم محمد مصطفیٰ صاحب میر ٹھی مرحوم نے تیار فرمایا ہے یہ نقشہ اسلامی ایٹلس مصنفہ جناب ماسٹر ا سحق صاحب سیتا پوری سے صحیح کیا ہوا ہے وَمِنْ حَیْثُ خَرَجْتَ فَوَلِّ وَجْہَکَ شَطْرَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَیْثُ مَاکُنْتُمْ فَوَلُّوْا وَجُوْہَکُمْ شَطَرَّہٗ
قبلہ نما
یہ قبلہ نما سفر دریاہ غیر ہ میں قبلہ کی سمت معلوم کرنے کی غرض سے حجاج کے لیے بنایا گیا ہے اور اکثر وہ مقامات جس سے حجاج حج کے لیے جاتے ہیں اس میں لے لیے گئے ہیں۔ جیسے کلکتہ مدراس بمبئی کراچی کولمبو نہر سوئزو غیرہ یہ موٹی بات ہے کہ جب مکہ معظمہ سے فاصلہ زیادہ ہوتو سفر میں تھوڑی تھوڑی دیر میں سمت قبلہ میں فرق بہت ہی کم پڑتا ہے جس کا ارزوئے حکم شرعی کچھ لحاظ نہیں گیا جاتا۔ اور جوں جوں فاصلہ کم ہوتا جاتا ہے تھوڑی دیر کے سفر میں سمت قبلہ میں نمایا ں فرق پڑجاتا ہے۔ اسی بنا پر کراچی کلکتہ وغیرہ بعید مقامات سے دائرہ سے قبلہ نما میں ایک ایک دن کی سمت قبلہ بنائی گئی ہے اور عدن کے بعد فاصلہ کم رہ جانے اور راستہ گھوم جانے کی وجہ سے تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد سمت قبلہ میں فرق زیادہ ہو جاتا ہے لہٰذا عدن سے آگے اول بارہ بارہ گھنٹہ کے بعد پھر چھ چھ گھنٹہ کے بعد سمت قبلہ بتائی گئی ہے جیسا کہ دائرہ سے معلوم ہوگا اور