نوٹ: اس نقشہ سے یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ بلاس کے نماز صحیح ہو ہی نہیں سکتی۔ شریعت نے اتنی تنگی نہیں کی جس کے پاس یہ نقشہ نہ ہووہ کس سے پوچھ کر حتی الامکان غور کرکے جس سمت کو بھی نماز پڑھ لے گا۔ صحیح ہوگی ہاں نقشہ ہوتے ہوئے غلط سمت اختیار کرنا درست نہیں۔ یہ نقشہ اسلامی ایٹلس مصنفہ جناب محمد اسحاق صاحب سیتا پوری کے مطابق ہے جو کوئی اس سے فائدہ اٹھاوے مقامات متبر کہ میں دعا میں ناشر کو اور ماسٹر صاحب اور حکیم صاحب موصوف کو یاد رکھے۔
کامران اور یلملم
راستہ میں کوئی ضروری حکم حج کا حاجی کے لے یلملم تک نہیں ہے ہاں یلملم سے احکام حج شروع ہوجاتے ہیں۔ یلملم ایک پہاڑ کا نام ہے جو مکہ مکرمہ سے تقریباً تیس می ں وکن کی طرف ہے اور آج کل اس کو سعدیہ کہتے ہیں۔ پاکستان والے یا جو لوگ کے مکہ مکرمہ کے ارادہ سے اس پر کو یا اس کی محاذات کے اندر آتے ہیں یاجو لوگ کے مکہ مکرمہ کے ارادہ سے اس پر کو یا اس کی محاذات کے اندر آتے ہیں ان کے لیے اس سے یا اس کی محاذات سے احرام باند ھنا واجب ہے یہ ان کی میقات ہے جس کا بیان انشاء اللہ مفصل آگے آئے گا۔
بمبئی سے چل کر آج کل جہاز کامران تقریباً آٹھ روز میں پہنچ جاتا ہے۔ کامران پہلے ہر نماز کتا تھا اب کوئی رکتا ہے کوئی نہیں۔ ہر حاجی کو یملم کا خیال رکھنا چاہیے۔ جہاز والے بھی اس کے آنے کے لیے سیٹی بجاتے ہیں اور اطلاع دیتے ہیں لیکن چونکہ وہ اکثر کافر ہوتے ہیں ان کی اطلاع کا کوئی اعتبار نہیں ہاں اگر کوئی مسلمان عاد لخبر دینے والا ہو تو اس کی خبر معتبر ہے۔ اگر کوئی ایسا آدمی نہ ہوتو خوب غور و فکر کرکے احرام باندھ لو تقریباً چودہ گھنٹہ میں کامران کے بعد یلملم آجاتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ کامران سے نکل کر ہی احرام کی تیاری شروع کر دی جائے۔
جدّہ
۳۶ھ میں خلیفہ ثالث حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے جدہ کو مکہ مکرمہ کا بند رگاہ بنایا۔ یلملم سے تقریباً چوبیس ہی گھنٹہ بعد جدہ آجاتاہے۔ کامران سے جدہ تقریباً ساڑھے پانچ سو میل کے فاصلہ پرہے۔ جدہ میں پہلے جہاز کشتیوں کے پلیٹ فارم سے تقریباً ایک میل کے فاصلہ پر کھڑا ہوتا تھا۔ اب جہاز کا پلیٹ فارم بن گیاہے اور کشتیوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اجازت ملنے پے مسافر اتر نے شروع ہو جاتے ہیں یہاں جہاز پر ایک زینہ اتر نے کے لیے لگایا جاتا ہے۔ اطمینان کے ساتھ اترنا چاہیے گھبرانا نہیں چاہیے اپنا سب سامان جہاز رکنے سے پیشتر یکجا کر لیا جائے اور جو چیز باندھنے کی ہو وہ باندھ لی جائے اور اس پر اپنا نام ضرور لکھ دو تاکہ پہنچاننے میں سہولت ہواور جہاز سے سامان اتر نے کے بعدبہت پریشانی ہوتی ہیں۔ بعض وقت سامان مخلوط ہو کر گم ہوجاتا ہے پاسپورٹ اپنے پاس رکھو پلیٹ فارم پر