یہ دنوں یا گھنٹوں کی شمار پسنجر جہاز کی رفتار سے ہے۔ ڈاک کے جہاز کی رفتار پسنجر جہاز سے ڈیوڑھی ہوتی ہے۔
ترکیب استعمال قبلہ نما
قطب نما کو دائرہ قبلہ نما کے درمیان میں بالکل اس طرح رکھو کہ قطب نما کی ٹیلی سوئی قبلہ نما کے خط شمال سے مل جائے پھر غور کرو کہ تم بمبئی سے یا کراچی سے یاکلکتہ سے یا کو لمبو سے کتنے دن کا سفر طے کر چکے ہو۔ اسی دن کو دائرے میں دیکھ کر اسی خط کی طرف منہ کرلو وہی صحیح قبلہ ہے، عدن میں سب راستے مل جاتے ہیں، لہٰذاعدن سے آگے عدن ہی سے فاصلہ کا شمار ہوتاہے جیسا کہ دائرے سے معلوم ہوگا بمبئی سے ۵ دن کے بعد کراچی اور بمبئی کا راستہ مل جاتاہے۔
جہاز کی رفتار
پسنجر جہاز دن رات میں
۲۰۰ میل فی گھنٹہ ۸ ۲/۱
میل اسٹیمر دن رات میں فاصلے
۳۰۰ میل فی گھنٹہ ۱۲ ۲/۱
کراچی سے عدن تک ۱۴۲۰ میل
کولمبو سے عدن تک ۲۱۰۰ میل
کراچی سے جدہ تک ۱۴۲۰ میل
کلکتہ سے مدراس تک ۷۵۹
بمبئی سے عدن تک ۱۶۵۰
مدراس سے کولمبوتک ۷۲۵
عدن سے جدہ تک ۲۵۵
کلکتہ سے کولمبو تک ۱۲۲۰
یہ نقشہ دریائی جہازوں کے راستہ کا ہے ا س میں عدن تک ایک ایک دن کے فاصلہ پرنشان لگے ہوئے ہی اور دن سے آگے بڑے بڑے نشان ایک ایک دن کے ہیں اور چھوٹے چھوٹے نشان چھ چھ گھنٹے کے راستے پر لگے ہوئے ہیں۔ اس نقشہ سے سمت قبلہ معلوم ہونا بہت آسان ہے۔ یہ دیکھ لو کہ تم سمندر میں کتنے دن کا راستہ طے کر چکے ہو۔ اس نقشہ کے شمال وجنوب کے چو پارہ کے بیچ میں قطب نما اس طرح رکھو کہ قطب نما کی نیلی سوئی خط شمال سے مل جاوے پھر تم جس جگہ ہووہاں سیمکہ معظمہ کی طرف رخ کر لو جو نقشہ میں تمہارے سامنے ہے۔