احکام شرعی کاہر معاملہ میں اتباع ضروری سمجھو اور نہایت اہتمام سے ہر کام کو کرنے سے پہلے معلوم کر لو ہ جائز ہے یا نہیں۔ ساتھیوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آؤ۔ ان کی ہر کام میں اعانت کرو اور دوسرے لوگوں کی بھی جہاں تک ہوسکے خدا واسطے خدمت کرو ’اس کا بڑا اجر ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے۔ سید القوم فی السفر خادمہم یعنی قوم کا سردار سفر میں قوم کی خدمت کرنے والا ہے۔
ضروریات سفر اور مفید معلومات
۱۔ ہندوستان سے جانے والے بمبئی سے اور پاکستان والے کراچی سے جہاز میں سوار ہوتے ہیں اس لیے جس جگہ سے ہوار ہونے کا ارادہ ہو وہاں جہاظ کی روانگی کی تاریخ حج بکنگ آفس سے معلوم کرلینی چاہیے۔ حج بکنگ آفس بمبئی اور کراچی دونوں شہروں میں ہے وہاں خط لکھ کر سب معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ حج بکنگ آٗس والے آپ کو اطلاع دیں کگے کہ کس جہاز سے جاناہے۔ حاجی حضرات کو چاہیے کو خط وکتاب کے ذریعہ سے پہلے ریزر ویشن کارڈ حاصل کرلیں یعنی جس جہاز اور جس مہینہ میں جانا ہو درخواست بھیج کر پہلے جگہ محفوظ کرالیں یعنی جس جہاز اور جس مہینہ میں جانا ہو درخواست بھیج کر پہلے جگہ محفوظ کرالیں یعنی بلاٹکٹ کی منظوری کے جانے سے پریشانی ہوتی ہے او ربعض دفعہ ناکام واپس آنا پڑتا ہے۔ (۱)
۲۔ جب جہاز کی روانگی کی تاریخ معلوم ہوجائے تو احتیاطاً اس سے ایک ہفتہ پیشتر چل دو اور اپنے مکان سے کراچی یا بمبئی تک ریل کے حالات اور اوقات بھی اچھی طرح معلوم کر لو تا کہ راستہ میں پریشانی نہ ہو۔ ایسی گاڑی اختیار کروکہ جو سیدھی جاتی ہو۔ راستہ میں بدلنے میںبڑٖ تکلیف ہوتی ہے۔ ایکسپریس میں وقت اور کرایہ دونوں کی کفایت ہے اس لیے بمقابلہ ڈاک او رپسنجر کے ایکسپریس بہتر ہے۔
۳۔ اسباب جس قدر ممکن ہو بقدر ضرورت ساتھ لو۔ زیادہ سامان بہت پریشان کرتاہے۔ اگر گنجائش ہوتو ڈیوڑھے درجہ کاٹکٹ لے لو اس میں راحت ملیگی کیونکہ سفر طویل ہے ممکن ہے تیسرے درجہ میں ہجوم کی وجہ سے آرام نہ ملے اورنماز میں بھی وقت ہو۔ ٹکٹ کے نمبر نوٹ کرلو۔
۴۔ روپیہ نہایت حفاظت سے رکھو۔ ایک جگہ ساری وقم نہ رکھو متفرق رکھو سو سو کے نوٹ لے لو اور کچھ چھوٹے نوٹ بقدر ضرورت لے لو اور نہایت ہو شیاری سے سفر کرو۔ چور اور جیب کاٹنے والوں سے ہوشیار رہو۔ اگر ہوسکے تو سفر کے ضروری اخراجات کے لیے رقم رکھ کر باقی کاکوئی معقول انتظام کردو۔ اگر پونڈلے لو تو زیادہ بہتر ہے۔
۵۔ اپنی چیز سفر میں کسی اجنبی کو مت کلاؤ اور نہ کسی اجنبی کی چیز کھاؤ۔ اج کل اس قسم کے خطر ناک لوگ زیادہ ہوتے ہیں کہ نشہ کی چیز کھلا پلا کر لوٹ لیتے ہیں۔
۶۔ قرآن شریف ’وظیفہ کی کتاب ’احکام حج کے رسائل ’چاقو ’استرہ ’قینچٖی’ سوئی