کرنی چاہئے ۔
مطاف۔۱۔یعنی طواف کرنے کی جگہ ۔۲۔ملتزم۔یعنی بیت اللہ کا دروازہ اور حجر اسود کے درمیان میں جو بیت اللہ کی دیوار ہے میزاب رحمت ۔بیت اللہ کے پرنالے کے نیچے۔۴۔بیت اللہ شریف کے اندر ۔۵۔چاہ زمزم کے پاس مقام ابراہیم کے نیچے۔۶۔صفا۔۷۔مروہ ۔۸۔مسعی پریعنی سعی کرنے کی جگہ میں بالخصوص میلین اخضرین کے درمیان میں ۔۹۔عرفات۔۱۰۔مزدلفہ میں بالخصوص مشعر حرام میں ،منی میں ۔۱۳۔جمرات کے پاس ۔۱۴۔بیت اللہ پر نظر پڑنے کے وقت ۔حطیم کے اندر۔۱۶۔حجر اسود اور رکن یمانی کے درمیان ،اور بعض علماء نے دار ارقم مولد نبی ﷺ ۔۱۷۔بیت خدیجہ ؓ مستجار (یعنی رکن یمانی)اور خانہ کعبہ کے اس بند دروازے کے درمیان جو موجودہ دروازے کے پشت پر یعنی غربی جانب پر تھا غار ثور حرا وغیرہ کو بھی مقامار قبولیت دعا میںشمار کیا ہے ۔
مکہ مکرمہ کے مشاہدات
مکانات:۔سیدہ خدیجۃ الکبریؓ کا وہ مکان جس میں حضرت فاطمہ پیدا ہوئیں اور حجرت کے زمانے تک حضور ﷺ کا اس میں قیام رہا ۔علماے نے لکھا ہے کہ یہ مکان مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کے سوا تمام مقامات سے افضل ہے ۔رسول اللہ ﷺ کی پیدائش کی جگہ جو شعب علی میں ہے حضرت ابو بکر کا وہ مکان جس میں دو پتھر تھے ایک متکلم اور دوسرا متکا زقاق صواغین میں ہے حضرت علی کی جائے پیدائش ،شعب بنی ہاشم میں دار ارقم میں اب اس جگہ مسجد ہے صفا کے قریب ہے حضرت عمر ؓاس میں ایمان لائے تھے اب یہ جگہ صفا مروہ مین شامل کرلی گئی ہے ۔
جنت المعلی کی زیارت
جنت المعلی مکہ مکرمہ کا قبرستان ہے اور بقیع مدینہ منورہ کے قبرستان کے سواء باقی تمام قبرستانوں سے افضل ہے اس کی زیارت بھی مستحب ہے جنت المعلی میںصحابہ اور تابعین اور صلحاء کی زیارت کی نیت کر کے جائے اور کوئی بات خلاف سنت وہاں نہ کرے ۔
زیارت قبر کا طریقہ
جب کسی کی قبر پر جائے تو اگر جگہ ہو تو پیروں کی جانب سے قبلہ کی طرف جائے اس کے سر کی جانب سے قبر پر نہ آئے اور ان الفاظ سے سلام کرے ۔السلام علیکم دار قوم مومنین انا ان شاء اللہ بکم لاحقون ونسئل اللہ لنا ولکم العافیۃ۔
اس کے بعد کچھدیر تک کھڑا ہو کر دعا مانگے اور میت کے ساتھ قریب اور بعد کے اعتبار سے کھڑا ہونے اور بیٹھنے میں وہی معاملہ کرے جو اس کی زندگی میں کرتا اورسورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرہ کا اول آخر ،سورۃ یاسین ،سورۃ تکاثر ،سورۃ اخلاص بارہ یا گیارہ یا ساتھ یا تین مرتبہ پڑھ کر اس طرح ثواب پہنچائے کہ یا اللہ جا کچھ میں