ان مسائل کے لکھتے وقت بہت سی کتابوں سے مدد لی گئی ہے لیکن زیادہ ترمسائل لباب (۱) شیخ علامہ رحمت اللہ سندھی المناسک اور اس کی شرح المسلک (۲) المتقسط اور غنیۃ الناسک (۳) فی بغیۃ الماسک سے ماخوذ ہیں اختلافی مسائل میں ان دونوں کتابوں اور درالمحتار (۴) اور زبدۃ المناسک (۵) کی تحقیق پر اعتماد کیا گیا ہے۔ سہل اور احوط پہلو کو اکثر ترجیح دی گئے۔
کتب مذکورہ میں اگر کسی مسئلہ میں آپس میں اخلاف معلوم ہوا یا کوئی مسئلہ اختلافی بادی المنظر میں اشقیاہ ڈالنے والا سمجھا گیاہے تواس جگہ کی عبارت پوری یا مختصر طور سے نقل کر دی گئی ہے۔ تاکہ اہل علم اس کو خود دیکھ کر فیصلہ کرلیں۔
اہل علم حضرات کواگر کسی مسئلہ میں شبہ ہوتو کتب مذکورہ کی طرف رجوع فرمائیں اگر ان کتب کے موافق ہو تو صیح ہے ورنہ اصلاح فرمائیں اور بندہ کو بھی مطلع فرماکر ممنوں فرمائیں۔
اصطلاحی الفاظ اور بعض خاص مقامات کی تشریح
مسائل حج میں بعض چیزوں کے نام عربی میں ہیںأور خاص اصطلاح کے مطابق استعمال ہوتے ہیں اکثر حجاج جو عربی نہیں جانتے ان کونہیں سمجھتے۔ اس لیے جس جگہ اس قسم کے الفاظ آئے ہیں ان کی ضروری تشریح اس مقام پر کر دی گئی ہے۔ لیکن مزید سہولت کے لیے ایسے الفاظ سے معنی مستقل طور پر بھی بیان کیے جاتے ہیں۔
احرام: کے معنی کرام کرنا۔ حاجی جس وقت حج یا عمرہ یا دونوں کی نیت پختہ کر کے تلبیہ پڑھتا ہے تو اس پر چند حلال اور مباح چیز یں بھی احرام کی وجہ سے حرام ہو جاتی ہیں اس لیے اس کو احرام کہتے ہیں او رمجازا ان دو چاروں کو بھی حرام کہتے ہیں جن کو حاجی احرام کی حالت میں استعمال کرتاہے۔
استلام: حجر اسود کو بوسہ دینا اور ہاتھ سے چھونا یا حجر اسود اور رکن یمانی کو صرف ہاتھ لگانا۔
اصطباع: احرام کی چادر کو داہنی بغل کے نیچے سے نکال کر بائیں کندھے پر ڈالنا۔
آفاقی: وہ شخص ہے جو میقات کی حدود سے باہر رہتا ہو جیسے ہندوستانی’ پاکستانی ’ مصری’ شامی’ عراقی اور ایرانی وغیرہ۔
ایام تشریق: نویں ذی الحجہ سے تیرہ ذی الحجہ تک جن ایام میں تکبیر تشریق پڑھی جاتی ہے۔
ایام نحر: دس ذی الحجہ سے بارہویں تک۔
افراد: صرف حج کا احرام باندھنا اور صرف حج کے افعال کرنا۔
اشعار: ہدی یعنی قربانی کے جانور کی شناخت کے لیے اس کے داہنے شانے پر اتنا