زیادہ ہو تو ساتواں حصہ افضل ہے ۔
ہدی اور اس کی کسی چیز کو کام میں لانا
مسئلہ:ہدی پر سوار نہ ہونا چاہئیالبتہ اگر مجبور ہو اور دوسری سواری نہ ہو تو سوار ہونا جائز ہے ۔
مسئلہ:ہدی پر بوجھ بھی نہ لادا جائے البتہ مجبوری کی حالت میں لادنا جائز ہے ۔
مسئلہ:اگر مجبوری کی حالت میں سوار ہونے یا بوجھ لادنے کی وجہ سے ہدی میں کچھ نقصان آگیا تو اس نقصان کے برابر فقراء کو صدقہ کرنا چاہئے مالدار کو دینا کافی نہ ہوگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
؎۱۔آج کل ہندوستان اور پاکستانی حجاج ہدی ساتھ نہیں لے جاتے اسلئے ہدی کے اکثر احکام کی ان کو ضرورت نہیں ہوتی مگر بعض احکام ضروری ہیں اور ان کی سب کو ضرورت پڑتی ہے اس لئے مختصر طور پر ہم نے ہدی کے سب احکام ذکرکردئے ۔منی میں ایام نحر میں ذبح کے قریب بکری اوبٹ ،گائیں ،سب فروخت ہوتے ہیں جس قدر ضرورت ہوتی ہے حجاج وہیں سے خرید لے تے ہیں ۔۱۲منہ
مسئلہ:ہدی کا دودھ نہ نکالے اگر ذبح کا وقت قریب ہو اور دودھ کثرت سے ٹپکتا ہو تو سرد پانی تھنوں میںچھڑکدے تاکہ دودھ ٹپکنا بند ہو جائے اور اگر ذبطح کا زمانہ دور ہو اور دودھ نہ نکالنے سے نقصان ہو تو دودھ نکال کر فقراء میں خیرات کر دے اگر خودپئے یا مالدار کو پلائے گا تو اس کی قیمت کو فقراء پر صدقہ کرنا واجب ہو گا ۔
مسئلہ:اگر ہدی کا بچہ پیدا ہو تو اس کو یا تو خیرات کر دے یا اس کے ساتھ ذبح کردے لیکن بچہ کا گوشت خود نہ کھائے بلکہ فقیر پر صدقہ کر دے اور اگر کھالیا تو جتنا کھایا فقراء پر صدقہ کردے اور مستحب یہ ہے کہ اس کو زندہ ہی صدقہ کر دے یا بیچ کر اس کی قیمت صدقہ کر دے یا اس کی قیمت سے ہدی خرید کر ذبح کر دے اور اگر بچہ اپنے ہاتھ سے مر جائے تو اس کی قیمت خیرات کر دے ۔
ہدی کو کس طرح لے جائے
مسئلہ: ہدی کو پیچھے سے ہانکنے کو سوق کہتے ہیں اور آگیسے رسی پکڑ کر کھینچ کر لے چلنے کوقود کہتے ہیں اور سوق قود سے افضل ہے ۔
مسئلہ:ہدی اگر اونٹ گائے ہو تو قران یا متمتع یا نذر یا نفل کی ہو تو اس کے گلے میں کلادۃ (یعنی جوتے کا ہار ڈالنا یا چمڑے کا ٹکڑا یا درخت کی چھال کا پٹہ باندھنا )اس پر جھول ڈلنے سے افضل ہے ۔
مسئلہ:بکری کے گلے میں قلادۃ نہ ڈالے کیونکہ بکری کے گلے میں قلادۃ ڈالنا مسنون نہیں ۔