والا دونوں محرم ہیں تو دونوں پر جزاء واجب ہوگی اور اگر ان دونوں میں سے حلال ہے اور حرم میں یہ معاملہ نہیں ہوا تو صرف محرم پر جزاء ہوگی اور خریدنے والا بیچنے والے کو ضمان بھی دیگا اور اگر دونوں حلال ہیں لیکن حرم میں خریدا اور بیچا ہے تو دونوں پر جزاء واجب ہو گی ۔
مسئلہ: اگر محرم احرام کے بعد یا حلال حرم میں شکار کی بیع کریگا تو تو بیع کو رد کیا جائے گا اور شکار اگر ھلاک ہوجائے یا خریدنے والا شکار خریدنے کے بعد غائب ہوجائے تو بیچنے والا جزاء دیگا ۔
مسئلہ: محرم کا ذبح کیا ہواشکار مردار ہے اس کا کھانا حرام ہے نہ محرم خود کھانا جائز ہے اور نہ کسی اور حلال کا اسی طرح حرم کا شکار بھی حرام ہے خواہ محرم ذبح کرے یا حلال لیکن ؎۱ بعض کے نزدیک حلال شخص اگر حرم کا شکار ذبح کرے تو حلال ہے مگر کفارہ واجب ہے اور جزاء ادا کر نے کے بعد اس میں سے جس قدر کھایا ہے اس کا بدلہ واجب نہیں البتہ توبہ واستغفار ضروری ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یعنی جبکہ محرم نے صید کواحرام کی حالت میں ذبح کیا ہواور جس کو حلال نے حل میں ذبح کیا ہو اس کے بعد احرام باندھا ہواس کو خود کھانا اور دوسروں کو دینا جائز ہے ۔شیر محمد
محرم نے اگر شکار ذبح کیا اور اس میں سے کچھ کھا لیا تو اگر شکار کی جزاء دینے سے پہلے کھایا ہے تو صرف شکار کی جزاء ہی واجب ہوگی اور جو کچھ کھایا اس کا بدلہ واجب نہ ہوگا اور اگر جزاء دینے کے بعد کھایا تو جو کچھ کھایا ہے شکار کی جزاء کے علاوہ اس کی قیمت علیحدہ واجب ہوگی اور خود کھانا یا اپنے کتے کو کھلانا برابر ہے دونوں صورتوں میں جزاء کا ایک ہی حکم ہے لیکن اگر اس محرم کے ذبح کئے ہوئے شکار سے کوئی دوسرا محرم یا حلال شخص کھالے تو اس پر کچھ واجب نہ ہوگا البتہ توبہ واستغفار سب پر ضروری ہے کیونکہ مردار جانور کا گوشت کھایا ہے ۔
مسئلہ: اگر محرم نے شکار کا انڈا یا ٹڈی بھونی یا شکار کا دودھ نکالا تو اس کی جزاء واجب ہوگی اور جزاء دینے کے بعد اگر ان چیزوں کو کھائے یا پئے گا تو کھانے کی وجہ سے صرف توبہ و استغفار واجب ہوگا کچھ بدلہ واجب نہ ہوگا اور محرم کو شکار کا انڈا یا کھانا مکروہ ہیاور حلال کے لئے بلا کراہت جائز ہے ۔
مسئلہ:اگر حلال شخص نے شکار کیا ہے اور محرم شخص نے ذبح کیا تو دونوں صورتوں میں جانور مردار ہوگیا اس کا کھانا حرام ہے اسی طرح اگر ایک شخص نے حالال ہونے کی حلالت میں شکار کیا اور اس کے بعد احرام باندھا اور پھر اس شکار کو ذبح کیا یا محرم ہونے کی حالت میں شکار کیا اور حلال ہوکر ذبح کیا تو بھی وہ حرام ہو گیا ۔