طرف سے بھی کرلی تو دونوں کو ایک طواف کافی (۱) ہوجائے گا۔
مسئلہ: اگر اٹھانے والا حج کا طواف کرتا ہے اور بے ہوش کو عمرہ وغیرہ کاطواف کراتا ہے تب بھی جائز ہے۔ نیت مختلف ہونے کا کچھ ضائقہ نہیں۔ (۲)
مسئلہ: کوئی شخص مریض ہے بے ہوش نہیں اوروہ احرام کے وقت سوگیا اور کسی دوسرے شخص کو احرام باندھنے کے لیے اس نے کہہ دیا تھا اوردوسرے شخص نے اس کی طرف سے احرام باندھ لیاتو احرام صحیح ہوگیا۔ جاگنے کے بعد باقی افعال حج خود ادا کرے اورممنوعات احرام سے بچے اور اگر بلا اس کے حکم کے کسی نے اس کی طرف سے احرام باندھ لیاتو اس کااحرام صحیح نہ ہوگا۔ اسی طرح اگر ایسے مریض کو کوئی دوسرا شخص طواف سونے کی حالت میں کرائے تواس کے لیے بھی اس کاحکم اور فوراً طواف کرانا شرط ہے اگر بلا اس کے حکم کے یا کچھ دیر کے بعد طواف کرایا تو طواف نہ ہوگا۔
نابالغ اورمجنون کا احرام
مسئلہ: اگر نابالغ بچہ ہوشیار اروسمجھ دار ہے تو وہ خود احرام باندھے اورافعال حج ادا کرے۔ اور مثل بالغ کے سب افعال کرے اگر نا سمجھ اورچھوٹا بچہ ہے تو اس کاولی اس کی طرف سے احرام باندھے۔
مسئلہ: چھوٹا بچہ نا سمجھ اگر خود افعال ادا کرے یاخود احرام باندھے تو یہ افعال اور احرام صحیح نہیں ہوں گے۔ البتہ سمجھ دار بچہ اگر خوداحرام باندھے اورافعال خوادا کرے تو صحیح ہوجائیں گے۔
مسئلہ: سمجھ دار بچہ کی طرف سے ولی احرام نہیں باندھ سکتا۔
مسئلہ: بچہ سمجھ دار جوافعال خود کرسکتا ہو خود کرے اور اگر خود نہ کرسکے تو اس کا ولی کردے البتہ نمازِ طواف بچہ خود پڑھے ولی نہ پڑھے۔
مسئلہ: سمجھ دار بچہ خود طواف کرے اور نا سمجھ کو ولی گود میں لے کر طواف کرائے یہی حکم وقوف عرفات اورسعی ورمی وغیرہ کا ہے۔
مسئلہ۶: ولی کو چاہیے کہ بچہ کو ممنوعات احرام سے بچائے لیکن اگر کوئی فعل ممنوع بچہ کرے گاتو اس کی جزاء واجب نہ ہوگی۔ نہ بچہ پر اور نہ ولی پر۔
مسئلہ۷: جب بچہ کی طرف سے احرام باندھا جائے تو اس کے بدن سے سلے ہوئے کپڑے نکال دیے جائیں اور چادر ولنگی اس کو پہنادی جاوے۔
مسئلہ۸: بچہ پر حج فرض نہیں ہے اس لیے یہ حج نفل ہوگا۔
مسئلہ۹: بچہ کا احرام لازم نہیں ہوتا اگر تمام افعال چھوڑ دے یا بعض چھوڑ دے تو اس پر کوئی جزاء اورقضا واجب نہ ہوگی۔
مسئلہ۱۰: جو ولی اقرب ساتھ ہو وہ بچہ کی طرف سے احرام باندھے مثلاً باپ اور بھائی دونوں ساتھ ہیں تو باپ کو احرام باندھنا اولی ہے بھائی وغیرہ باندھ لے گا تو بھی جائزہے۔
مسئلہ۱۱: مجنون کاحکم تمام احکام میں مثل ناسمجھ بچہ کے ہے۔ لیکن اگر کوئی