مکروہات سعی: خرید و فروخت اور بات چیت ایسے طور سے کرنا کہ حضور قلب نہ رہے۔ اور دعا وغیرہ نہ پڑھ سکے یا سعی کے پھیرے پے درپے نہ کرسکے مکروہ ہے اور صفااور مروہ پر نہ چڑھنا اورسعی کو بلا عذر طواف سے مؤخر کرنا یاانکانحر سے موخر کرنا اورستر کھولنا بھی مکروہ ہے۔ میلین کے درمیان چـھپ کرنہ چلنایا پھیروں میں بہت فاصلہ کرنا بھی مکروہ ہوں۔
سعی سے فارغ ہو کر مکہ مکرمہ میں قیام کرنا چاہیے
مفرد اور فارن جب طواف قدوم اور سعی سے فارغ ہو جائے تو اس کو احرام باندھے ہوئے مکہ مکرمہ میں رہنا چاہیے اورممنوعات احرام سے بچتا رہے اور تمتع جس (۱) وقت عمرہ کے طواف اور سعی سے فارغ ہو جائے تو حلق (بال منڈانا) یا تقصیر (بال کتروانا) کرائے بس اس کے بعد وہ حلال ہوگیا۔ جو چیزیں احرام کی وجہ سے اس کے لیے منع ہوگئی تھیں۔ اب وہ حلال ہوگئیں اور جب تک دوبارہ احرام نہ باندھیگا حلال رہیں گی۔ اور حج کے لیے آٹھویں تاریخ کو یا اس سے پہلے حج کا احرام باندھنا ہوگا جس کا بیان آگے آتاہے مفرد اورقارن اورتمتع کو مکہ مکرمہ کے قیام کو غنیمت سمجھنا چاہیے اس میں جس قدر ہوسکے نفل طواف کرتا رہے۔
مسئلہ: مفرد اور قارن طواف قدوم اور عمرہ سے فارغ ہو کر مکہ مکرمہ میں رہتے ہوئے جس وقت چاہیے نفل طواف کرے لیکن نفل طواف میں رمل اور اضطباع نہیں ہوتا اور اس کے بعد نفل سعی بھی نہیں لیکن نفلی طواف کے بعد بھی دورکعت نمازپڑھنا واجب ہے۔
مسئلہ: مفرد اورقارن طواف قددم اورعمرہ کے بعد تلبیہ پڑھتا رہے البتہ طواف کرتے ہوئے نہ پڑھے۔ مفرد اورقارن کا تلبیہ جمرہ عقبہ کی رمی کے وقت ختم ہوتا ہے۔
مسئلہ: سعی نفلی نہیںہوتی۔
مسئلہ: باہر کے رہنے والوں کے لیے نفلی طواف نفل نماز سے افضل ہے اورمکہ مکرمہ والوں کے لیے حج کے زمانہ میں نفل طواف سے نفل نماز افضل ہے۔
بیت اللہ شریف کے اندر داخل ہونا
مسئلہ: بیت اللہ کے اندر داخل ہونا مستحب ہے، بشرطیکہ سہولت سے داخل ہونے کا موقع میسر ہو۔ خود تکلیف اٹھا کریا دوسرے کو تکلیف د ے کر داخل ہونے سے بچنا چاہیے دوسرے کو تکلیف دینا حرام ہے۔ اکثر لوگ شوق میں آکر ایسے بے ہوش ہوجاتے ہیں کہ دوسروں کی تکلیف کی قطعًا پر واہ نہیں کرتے۔ ایسا شوق کہ جس سے حرام کا ارتکاب ہو موجب ناراض گی باری تعالیٰ ہے نہ کہ موجب ثواب۔
مسئلہ: بیت اللہ میںکنجی بردار کو کچھ دے کر داخل ہون حرام ہے آج کل عام طور سے دربان بیت اللہ بلاکچھ لیے داخل نہیں ہونے دیتا۔ یہ دینا اورلینا حرام ہے کیونکہ رشوت (۱) ہے۔
مسئلہ: بیت اللہ میں اگر داخل ہونے کا موقع مل جائے تومستحب یہ ہے کہ نماز