اجازت دی ہو کہ جس طرح چاہے کرنا خواہ خود کرنا یا کسی دوسرے سے کرانا تو جائز ہے اور اجازت کی صورت میں کسی دوسرے سے حج کرانے کیلئے اس پہلے مامور کا مریض ہونا بھی شرط نہیں بلا مرض بھی دوسرے کو بھیجنا جائز ہے ۔
مسئلہ:حج بدل کرنے والے نے اگر خادم اپنی خدمت کیلئے رکھا ہے تو اگر اس جیسی حیثیت والے لوگ اپنا کام خود کرتے ہیں تب توآمر کے مال سے خادم کی اجرت لینا جائز نہیں اور اگر خود نہیں کرتے خادم رکھتے ہیں توآمر کے مال سے خادم کی اجرت لینا جائز ہے ۔
حج کی وصیت
مسئلہ:جس شخص پر حج فرض ہو چکا اور ادا کرنے کا وقت ملا ہے لیکن ادا نہیں کیا اس پر حج کی وصیت کرنا واجب ہے اگر بلا وصیت مر جائے گا تو گنہگار ہوگا لیکن اگر حج فرض ہونے کے بعد اس سال حج کو گیا اور راستہ میں مر گیا تو اس پر حج کرانے کی ووصیت واجب نہیں ۔
مسئلہ:اگر میت نے وصیت نہیں کی اور وارث نے یا اجنبی نے اس کی طرف سے حج کرادیا تو امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں کہ مجھ کو امید ہے کہ ان شاء اللہ میت کا حج ادا ہو جائے گا لیکن میت نے وصیت کی تھی تو بلا اجازت وارث کے حج فرض میت کادانہ ہوگا۔
مسئلہ: اگر آمر عاجز نے یا وارث نے مردہ کی طرف سے حج کرنے کا امر توکیا لیکن روپیہ نہیں دیاتو بھی حج فرض ادا نہ ہوگا۔ہاں اگر مامور نے اپنے پاس سے روپیہ خرچ کیا اور پھر آمر سے وصول کر لیا تو ہو جائے گا ۔
مسئلہ: جو شرائط حج بدل کے ہیں وہ وصیت کے مطابق حج کرنے والے کیلئے بھی ضروری ہیں۔
مسئلہ:وصیت صرف تہائی مال میں نافذ ہوتی ہے اس لئے تہائی مال سے حج کرایا جائے گا چاہے وصیت کرنے والے نے تہائی کی قید لگائی ہو یا نہ لگائی ہو البتہ اگر وارث اگر تہائی سے زیادہ دے تو اسے اختیار ہے ۔
مسئلہ:اگر تہائی مال حج کے مصارف ست زیادہ ہے یا حج کے بعد کچھ بچا ہے تو ورثہ کو واپس کرنا واجب ہے ان کی بلا اجازت حج کرنے والے کو رکھنا جائز نہیں ۔اگر تہائی مال میں گنجائش ہے تو میت کے وطن سے حج کرانا چاہے گر میت نے کسی مقام کو متعین کر دیا تو وہاں سے حج کرایاجائے چاہے وہ مقام مکہ مکرمہ سے قریب ہو یا بعید ورنہ جس جگہ سے تہائی مال سے ہو سکتا ہو ووہاں سے کرایا جائے ۔
مسئلہ:اگر میت کے کئی وطن تھے تو جو وطن مکہ مکرمہ سے زیادہ قریب ہو وہاں سے حج کرا جائے جو زیادہ دور ہو اس سے نہ کرایا جائے ۔
مسئلہ:وصی نے میت کے وطن کے علاوہ کسی دوسری جگہ سے حج کرایا حالانکہ تہائی مال سے کسی دوسری جگہ سے حج ہو سکتا تھا تو وصی ضامن ہوگا اور یہ حج وصی کا ہو گا لیکن اگر یہ جگہ (جہاں سے حج کرایاہے)میت کے وطن سے اس